قومی

PM Modi In Parliament Canteen: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کینٹین میں ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ کیا لنچ ، اپنے تجربات شیئر کئے

اب تک پارلیمنٹ کینٹین خبروں میں رہی ہے جب بات وہاں پر پیش کیے جانے والے پکوان یا کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کی ہو۔ لیکن اس بار پارلیمنٹ کینٹین پی ایم مودی کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ساتھی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی نئی کینٹین میں لنچ کیا۔ پی ایم مودی کے ساتھ لنچ کرنے کے لیے مختلف پارٹیوں کے 8 ممبران پارلیمنٹ کو پی ایم او نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان سے ملنا چاہتے ہیں۔

’’آج میں آپ لوگوں کو سزا دوں‘‘

اطلاع ملنے کے بعد تمام اراکین پارلیمنٹ وزیر اعظم کے دفتر پہنچے لیکن انہیں وزیر اعظم سے ملاقات کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ جب پی ایم مودی ان سے ملے تو انہوں نے فوراً کہا، ’’آج میں آپ لوگوں کو سزا دوں‘‘۔ پی ایم نے یہ کہا اور انہیں اپنے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی کینٹین میں لے گئے۔ جہاں انہوں نے تمام اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ لنچ کیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تقریباً ڈھائی بجے ارکان پارلیمنٹ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ یہ ارکان پارلیمنٹ بی جے پی کی حنا گاویت، ایس۔ پھنگن کونیک، ٹی ڈی پی کے رام موہن نائیڈو، بی ایس پی کے رتیش پانڈے، بی جے ڈی کے سسمیت پاترا۔

آٹھ ممبران پارلیمنٹ کینٹین میں تقریباً ایک گھنٹے تکوزیر اعظم مودی کے ساتھ رہے اور لنچ کیا۔ اس دوران سبھی نے پی ایم مودی کے ساتھ سبزی خور کھانا کھایا۔  لنچ کے دوران جب ان ممبران پارلیمنٹ نے پی ایم سے ان کے اب تک کے تجربات کے بارے میں پوچھا تو پی ایم مودی نے بھی ان سے اس بارے میں خوب بات کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی نے ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں بھی ایک عام آدمی ہوں۔ میں ہمیشہ وزیر اعظم جیسا برتاؤ نہیں کرتا اور لوگوں سے بات بھی کرتا ہوں۔ ایسے میں آج مجھے لگا کہ آپ لوگوں سے بحث کروں اور کھانا کھاؤں۔ اس لیے میں نے آپ سب کو بلایا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago