بین الاقوامی

Pakistan Election Results 2024: ممبئی دہشت گردگنے حملہ کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کا بیٹا انتخاب میں جیتا یا ہارا، جانئے کیا رہا نتیجہ؟

ممبئی دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کا بیٹا طلحہ حافظ سعید لاہور سے اپنی نشست ہار چکے ہیں ۔ انہیں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔اقوام متحدہ سے دہشت گرد قرار دیے گئے اور 26/11 ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ حافظ سعید لاہور کے حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑ رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار لطیف کھوسہ نے اس سیٹ پر بڑے فرق سے جیت حاصل کی ہے ۔ طلحہ کو یہاں صرف 2024 ووٹ ملے ہیں۔

سعید کی جماعت پاکستانی مرکزی مسلم لیگ نے کئی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ ابھی تک تمام سیٹوں کے نتائج نہیں آئے ہیں۔ پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی اور نواز شریف کی مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی حافظ سعید اور کالعدم جماعت الدعوۃ کے کئی دوسرے رہنما 2019 سے جیل میں ہیں۔ حافظ سعید کی زیر قیادت جماعت الدعوہ لشکر طیبہ کی فرنٹ تنظیم ہے، جو 2008 کے ممبئی حملوں کی ذمہ دار ہے جس میں چھ امریکیوں سمیت 166 افراد مارے گئے تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری جیت گئے۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے  کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 1,46,989 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سردار شیر محمد رند بلوچ دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 51 ہزار ووٹ لیے۔

بلاول بھٹو جیت گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری قمبر شہداد کوٹ سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انہیں 85,370 ووٹ ملے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

16 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago