نئی دہلی/امپھال: یومنم کھیم چند سنگھ نے آج منی پور کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پوری لگن اور دیانت داری کے ساتھ ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’یمنام کھیم چند سنگھ جی کو منی پور کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد۔ میں محترمہ نیمچا کپگین جی اور جناب لوُسی ڈکھو جی کو ریاست کے نائب وزرائے اعلیٰ کے طور پر، نیز جناب کونتھوجم گوونداس سنگھ جی اور جناب کھورائجم لوکین سنگھ جی کو وزیر کی حیثیت سے حلف لینے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ نئی قیادت منی پور کے بھائی بہنوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری محنت اور خلوص سے کام کرے گی۔
دیگر وزرا نے بھی حلف اٹھایا
یہ حلف برداری کی تقریب اس اعلان کے ایک دن بعد منعقد ہوئی، جس میں بی جے پی نے نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران 61 سالہ میتیئی برادری کے سینئر لیڈر یمنام کھیم چند سنگھ کو اسمبلی پارٹی کا قائد منتخب کیا تھا۔ ریاستی گورنر اجے کمار بھلّا نے لوک بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ، دو نائب وزرائے اعلیٰ اور دو دیگر وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
حلف لینے والوں میں بی جے پی کی نیمچا کپگین اور کونتھوجم گوونداس ناگا پیپلز فرنٹ (NPF) کے لوُسی ڈکھو اور نیشنل پیپلز پارٹی کے کھورائجَم لوکین سنگھ شامل ہیں۔ سابق وزیر نیمچا کِپگین نے نئی دہلی میں واقع منی پور بھون سے آن لائن ذریعے سے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا، جبکہ این پی ایف کے رکن اسمبلی ایل ڈکھو نے بھی نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ کھیم چند سنگھ کی قیادت میں حکومت کی توسیع بعد میں کی جائے گی، کیونکہ اس وقت کابینہ کے سات عہدے ابھی خالی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
توبگے نے بھوٹان کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’آرڈر آف دی ڈروک گیالپو‘‘ کا بھی ذکر…
وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 اکتوبر کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کے عوامی زندگی کے سفر میں سب سے…
وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ سنسکرت شلوک مہابھارت کے شانتی پرب…
لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…
پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…