قومی

MP Modi and Trump’s Phone Conversation: پی ایم مودی نے جے ڈی وینس سے کہا تھا- پاکستانی حملے کا دیں گے سخت جواب، ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں ہوا ذکر

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔ تقریباً 35 منٹ کی بات چیت میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا بھی ذکر کیا گیا۔ پی ایم مودی نے ٹرمپ کو بتایا کہ انہوں نے آپریشن سندور کے دوران جے ڈی وانس کو بتایا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے حملے سے بڑا جواب دے گا۔ ہندوستانی سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بدھ کے روز پی ایم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اس بات چیت کی معلومات دی۔

سکریٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق جب پی ایم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ بات کررہے تھے تو وزیراعظم نے بتایا کہ 9 مئی کی رات جے ڈی وانس نے فون کرکے کہا تھا کہ پاکستان ہندوستان پر بڑا حملہ کرسکتا ہے۔ پی ایم مودی نے انہیں صاف الفاظ میں کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو ہندوستان پاکستان کو اس سے بڑا جواب دے گا۔

پی ایم مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے دعووں کو بھی مسترد کر دیا۔ وکرم مسری نے کہا، ’’پی ایم مودی نے صدر ٹرمپ کو واضح طور پر کہا کہ اس پورے واقعے کے دوران، کسی بھی وقت، کسی بھی سطح پر، ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے یا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی جیسے موضوعات پر کوئی بات نہیں ہوئی، فوجی کارروائی روکنے کی بات ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست ہوئی تھی۔ وہ بھی پاکستان کی درخواست پر کی گئی تھی۔‘‘

سکریٹری خارجہ کے مطابق، 35 منٹ کی بات چیت میں پی ایم مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نے کبھی ثالثی کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی وہ اسے قبول کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے پی ایم مودی کی طرف سے بتائی گئی باتوں کو تفصیل سے سمجھا اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کی حمایت کا اظہار کیا۔

وکرم مسری نے کہا کہ پی ایم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا میں ہونے والی G-20 سمٹ کے دوران ملاقات ہونی تھی لیکن صدر ٹرمپ کو جلد امریکہ واپس جانا پڑا جس کی وجہ سے یہ ملاقات نہیں ہو سکی۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ کی درخواست پر دونوں لیڈران نے تقریباً 35 منٹ تک فون پر بات کی۔ آپریشن سندور کے بعد وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی بات چیت تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Protest Against CEC Gyanesh Kumar: پٹنہ کی سڑکوں پر پھر ہنگامہ، بیریکیڈ ٹوٹے، واٹر کینن چلا، ڈاک بنگلہ چوراہا بنا احتجاج کا مرکز

مختلف بائیں بازو کی جماعتوں اور عوامی تنظیموں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے…

42 seconds ago

Prime Minister Narendra Modi Appeals: مردم شماری میں شرکت محض رسمی کارروائی نہیں، قومی ذمہ داری ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ میں ملک کے عوام سے مردم شماری…

28 minutes ago

Asian Games 2026: درست نشانہ اور زبردست ضبط! ایشا سنگھ کے سلور میڈل جیتنے پر امت شاہ نے دی مبارکباد، کہی بڑی بات

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی شوٹر ایشا سنگھ نے خواتین کی 25 میٹر پسٹل انفرادی…

45 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، اینسی سوجن نے لانگ جمپ میں جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

اینسی سوجن ایڈاپلی نے خواتین کی لانگ جمپ میں 6.53 میٹر کی بہترین چھلانگ کے…

57 minutes ago