قومی

PM Modi Set to Visit Saudi Arabia: وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر جائیں گے سعودی عرب، اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی مضبوطی کے حوالے سے ایک اہم دورہ

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی سعودی ولی عہد اوروزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پراگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ 22 سے 23 اپریل تک ہوگا اوریہ وزیر اعظم مودی کا اپنی تیسری میعاد کے دوران سعودی کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم مودی اس سے قبل 2016 اور 2019 میں دوبارسعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔ وزیراعظم مودی کا یہ دورہ ستمبر 2023 میں محمد بن سلمان کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے بعد ہو رہا ہے، جس کے دوران انھوں نے G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے افتتاحی اجلاس کی شریک صدارت بھی کی تھی۔

ہندوستان اورسعودی عرب ثقافتی اورتجارتی تبادلوں کی میراث کے ساتھ تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران ان دونوں ممالک کی شراکت داری سیاست، دفاع، سیکیورٹی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور ثقافتی تعاون تک مختلف شعبوں تک وسیع ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے۔

وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ بھی اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ یہ دورہ ممکنہ طور پر اس کثیر جہتی شراکت داری میں اضافہ کرے گا اور مشترکہ دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب جغرافیائی سیاسی پیشرفت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، حماس اسرائیل تنازعہ کی وجہ سے مغربی ایشیا میں مسلسل کشیدگی پائی جاتی ہے۔

برسوں پرانے ہیں دونوں ممالک کے تعلقات

ہندوستان نے 1947 میں سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے اور 2010 میں یہ تعلقات اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوگئے۔ 2024 کے آغاز سے ہندوستان سے سعودی عرب کے 11 وزارتی سطح کے دورے ہوئے ہیں۔ مزید برآں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر صنعت و معدنی وسائل نے بالترتیب نومبر 2024 اور فروری 2025 میں ہندوستان کا دورہ کیا۔ سعودی عرب نے آپریشن کاویری کے دوران بھی معاون کردار ادا کیا اور سوڈان سے جدہ کے راستے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں مدد کی۔

ریاض خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جس کے ساتھ ہندوستان باقاعدہ مصروفیت برقرار رکھتا ہے۔ ستمبر 2024 میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پہلی ہندوستان-جی سی سی وزارتی میٹنگ کی شریک صدارت کے لیے ریاض کا دورہ کیا تھا۔ سعودی عرب ہندوستان کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، جب کہ ہندوستان مملکت کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2023-24 مالی سال میں دو طرفہ تجارت 42.98 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Krishna Mohan Sharma, Editor, National Affairs

Recent Posts

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

13 minutes ago

Governor Appointments India: چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری، اوم پرکاش ماتھر کیرالہ پہنچے، تمل ناڈو سمیت کئی ریاستوں کو ملے نئے گورنر

صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…

15 minutes ago

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

35 minutes ago

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

52 minutes ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

2 hours ago