قومی

Elon Musk will visit India: ایلون مسک اس سال کے آخر میں کریں گے ہندوستان کا دورہ، فون پر وزیر اعظم مودی سے بات چیت کے بعد کیا اعلان

ٹیسلا (Tesla) اور اسپیس ایکس (SpaceX) کے سی ای او ایلون مسک نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ اس سال کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔ یہ اعلان جمعہ کو مسک اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کیا گیا، جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیکنالوجی اور اختراعات میں باہمی تعاون بڑھانے پر جاری مسلسل بات چیت کا ہی ایک حصہ تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں مسک نے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ میں اس سال کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرنے کا منتظر ہوں!‘‘ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے بھی ایلون مسک سے فون پر بات چیت کے بارے میں ’ایکس‘ پر خبر دی تھی۔ وزیر اعظم نے لکھا تھا کہ ’’ایلون مسک سے بات کی۔ اس درمیان مختلف مسائل زیر گفتگو آئے، بشمول ان موضوعات کے جو کہ اس سال کے شروع میں واشنگٹن ڈی سی کی ہماری ملاقات میں زیر بحث آئے تھے۔ ہم نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان ان شعبوں میں امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے اس سے پہلے واشنگٹن ڈی سی میں کی تھی مسک سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان فروری میں واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی پہلی ملاقات میں انھوں نے ہندوستانی اور امریکی اداروں کے درمیان مضبوط تعاون کے مواقع تلاش کیے تھے۔ اس ملاقات کے دوران خلائی تحقیق، مصنوعی ذہانت، پائیدار ترقی اور اختراع جیسے اہم شعبوں کو موضوع گفتگو بنایا گیا۔ فروری کی میٹنگ کے بعد ایک بیان میں ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ’’وزیر اعظم اور مسٹر مسک نے جدت، خلائی تحقیق، مصنوعی ذہانت اور پائیدار ترقی میں ہندوستان اور امریکی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔‘‘

واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے سربراہ بھی ہیں۔ امریکہ میں ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایلون مسک کے بچوں سے بھی بات چیت کی تھی۔ مسک کے آئندہ ہندوستان کے دورے سے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ہائی ٹیک صنعتوں میں تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔ ساتھ ہی اس سے مستقبل قریب میں نئی ​​سرمایہ کاری اور تعاون کے امکانات بھی روشن ہو جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے تشہیری سربراہ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے مساوات ضوابط…

4 minutes ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

28 minutes ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

42 minutes ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

59 minutes ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

1 hour ago