قومی

PM Modi To Visit Malaysia: بھارت-ملائیشیا تعلقات میں نیا باب، اس ہفتے وزیر اعظم مودی کریں گے دورہ، دو طرفہ تجارت پر رہے گا زور

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 7 اور 8 فروری 2026 کو ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے، جہاں وہ ملکی اور دو طرفہ تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور بن ابراہیم کے ساتھ ملاقات کریں گے اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سکیورٹی اور تکنیکی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مودی کو ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اس دورے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ یہ وزیر اعظم کی ملائیشیا کا تیسرا دورہ ہوگا اور اگست 2024 میں بھارت-ملائیشیا تعلقات کو ”وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری“ کا درجہ ملنے کے بعد پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

اس دورے کے دوران وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا جائے گا۔ وزیر اعظم صنعتی اور تجارتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود بھارتی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسی موقع پر 10واں بھارت-ملائیشیا سی ای او فورم بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں دونوں ممالک کے کاروباری لیڈر اور سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ بھارت اور ملائیشیا طویل المدتی تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط کے حامل ہیں۔ ملائیشیا میں تقریباً 29 لاکھ بھارتی باشندوں کی موجودگی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے، جو دنیا میں تیسرے نمبر کی سب سے بڑی بھارتی برادری ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت-ملائیشیا تعلقات ایک کثیر جہتی اور مسلسل ترقی پذیر تعلق ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے لیڈروں کے لیے موقع فراہم کرے گا کہ وہ دفاع، سکیورٹی، سمندری تعاون، ڈیجیٹل اور فنانشل ٹیکنالوجی، توانائی، صحت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوامی تعلقات جیسے شعبوں میں تعاون کے موجودہ دائرہ کار کا جائزہ لیں اور مستقبل کے باہمی مفاد کے منصوبوں کی حکمت عملی تیار کریں۔ یہ دورہ بھارت-ملائیشیا تعلقات میں نئے باب کے آغاز اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Rahul Gandhi Attacks on Gyanesh Kumar: ’گیانیش کمار رات کو سو نہیں پا رہے ہوں گے‘، مہاریلی میں راہل گاندھی کا چیف الیکشن کمشنر پر حملہ

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نے…

38 minutes ago

Amit Shah slams Congress: سکھ مخالف فسادات کی برسی پر ریلی نکالنا متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی…

49 minutes ago

INDIA Bloc Rally:  ‘‘جو کافر ہیں، وہ ہر روز ڈرتے ہیں…‘‘، رام لیلا میدان سے ممتا بنرجی کا خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ایس آئی آر سے متاثر ہونے والی ریاست…

1 hour ago