نئی دہلی: بہار کے لکھی سرائے میں واقع اشوک دھام مندر میں ساون کے تیسرے پیر کو پیش آنے والے دردناک حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے بھگدڑ میں جان گنوانے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
پی ایم او نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی اطلاع
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے پیر کو سوشل میڈیا کے ذریعے اس فیصلے کی اطلاع دی۔ پی ایم او کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف سے مالی امداد فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کو بھی مالی مدد دی جائے گی۔ ساون کے مقدس مہینے کا تیسرا پیر ہونے کی وجہ سے اشوک دھام مندر میں صبح سے ہی بڑی تعداد میں عقیدت مند پہنچ رہے تھے۔ لوگ بھگوان شیو کی پوجا اور جل ابھیشیک کے لیے مندر احاطے میں جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے مندر احاطے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگوں کو سنبھلنے تک کا موقع نہیں ملا۔ اس حادثے میں کم از کم 7 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی، جبکہ تقریباً ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی انتظامیہ اور مقامی سطح پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
PM @narendramodi has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF to be given to the next of kin of each deceased in the unfortunate incident in Lakhisarai, Bihar. The injured would be given Rs. 50,000. https://t.co/MpnGrBgvQD
— PMO India (@PMOIndia) August 17, 2026
وزیر اعظم مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا
حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لکھن سرائے میں بھگدڑ کے باعث جانی نقصان سے وہ انتہائی غمزدہ ہیں۔ وزیر اعظم نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے مالی امداد کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حادثے سے متاثرہ خاندانوں کو اچانک کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومت کی جانب سے دی جانے والی یہ امداد متاثرہ خاندانوں کو فوری ضروریات پوری کرنے میں کچھ راحت فراہم کر سکتی ہے۔
نتیش کمار نے بھی حادثے پر افسوس ظاہر کیا
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار نے بھی لکھن سرائے کے اشوک دھام مندر میں ہوئی بھگدڑ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے حادثے میں جان گنوانے والے عقیدت مندوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ نتیش کمار نے کہا کہ اس مشکل وقت میں خدا مرحومین کی روحوں کو سکون دے اور غمزدہ خاندانوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی اور امید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور حادثے سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دہلی پولیس نے جنتر منتر پر سی جے پی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے…
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز آندھی کے دوران بعض مقامات پر بڑے…
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کانگریس لیڈروں راہل گاندھی، ملیکارجن…
ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…
انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…
دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…