قومی

PM Modi congratulates CM Sukhu: پی ایم مودی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کو دی یومِ پیدائش کی مبارکباد

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کو ان کے یومِ پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر اور بہترین صحت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم مودی کی مبارکباد

وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کو ان کے یومِ پیدائش پر دلی مبارکباد۔ میں دعا کرتا ہوں کہ انہیں طویل عمر اور اچھی صحت نصیب ہو۔‘

راجناتھ سنگھ کی نیک خواہشات

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی وزیر اعلیٰ سکھو کو مبارکباد دیتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا، ’ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد۔ ہم ان کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کی خواہش کرتے ہیں۔‘

راہل گاندھی کی نیک خواہشات

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی سکھویندر سنگھ سکھو کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد۔ آپ کی خوشحال اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ امید ہے کہ ہماچل پردیش ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے گا۔‘‘

سی ایم سکھو نے مہم کا کیا آغاز 

وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ اپنے یومِ پیدائش کے موقع پر انہوں نے کانگریس لیڈر ڈاکٹر پشپیندر ورما کی مہم ’ایک جنگ — نشے کے خلاف‘ کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر بھورنج اسمبلی حلقے کے مقبول رکن اسمبلی سریش کمار بھی موجود تھے۔

انہوں نے اس اقدام کے لیے ڈاکٹر پشپیندر ورما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر ’چِٹّا‘ کے مسئلے کو جڑ سے ختم کرنا ہے اور ہماچل پردیش کو نشہ سے پاک ریاست بنانا ہے۔

سکھو نے ادا کیا عوام کا شکریہ

وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ یومِ پیدائش پر عوام کی جانب سے موصول ہونے والی بے شمار مبارکبادوں اور محبت نے انہیں بے حد خوشی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے سب سے بڑی دولت ہے اور یہی انہیں مزید عزم کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے حوصلہ دیتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

37 minutes ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

10 hours ago