قومی

PM Modi’s Joint Press Conference: وزیراعظم نریندر مودی کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب، تعلقات کو ’’خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری‘‘ کا دیا درجہ

یروشل: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن بھارت-اسرائیل مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو ’’خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری‘‘ کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب کا آغاز عبرانی لفظ ’’شالوم‘‘ (نمستے) سے کیا اور پرتپاک استقبال پر اسرائیلی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بدھ کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا موقع ملا اور نو برس بعد دوبارہ اسرائیل آ کر وہ خود کو باعثِ فخر محسوس کر رہے ہیں۔

مودی نے بتایا کہ انہیں ’’اسپیکر آف دی کنیسٹ ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازا گیا، جس پر انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ، اسپیکر، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسرائیل کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ اعزاز 140 کروڑ بھارتی عوام اور بھارت-اسرائیل دوستی کے نام منسوب کیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی سمت اور رفتار دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ گزشتہ سال باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، جبکہ جلد ہی آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی دونوں ممالک کی شراکت داری کا مرکزی ستون ہے اور اب مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کوانٹم کمپیوٹنگ اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئی شراکت قائم کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مطابق دونوں ممالک نے آزمودہ تعلقات کو باضابطہ طور پر ’’اسپیشل اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘‘ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ جمہوری اقدار اور انسانی اصولوں سے وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

مودی نے بتایا کہ یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے استعمال سے متعلق بھی معاہدہ طے پایا ہے، جس سے نوجوانوں، سرمایہ کاروں اور محققین کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ اسی مقصد کے تحت انڈیا-اسرائیل اکیڈمک فورم کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی جامع تبادلہ خیال ہوا اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور اور آئی ٹو یو ٹو جیسے اقدامات کو نئی رفتار سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم مودی نے واضح کیا کہ بھارت اور اسرائیل اس بات پر متفق ہیں کہ دنیا میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ماضی کی طرح آئندہ بھی شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago