قومی

PM condoles the loss of lives in an accident in Dausa: راجستھان کے ضلع دوسہ میں سڑک حادثہ پر وزیراعظم مودی اور صدر جمہوریہ کا اظہار تعزیت، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

نئی دہلی— وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجستھان کے ضلع دوسہ میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم دفتر (PMO) کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ میں کہا: ’’دوسہ، راجستھان میں حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔ جن خاندانوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں ان سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ ہر متوفی کے ورثاء کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘

حادثے کی تفصیل

اطلاعات کے مطابق حادثہ آج علی الصبح دوسہ-منوہرپور ہائی وے پر بسدی چوراہا کے قریب پیش آیا، جب ایک پک اپ گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق اتر پردیش کے ضلع ایٹہ سے بتایا جا رہا ہے، جو سکر ضلع کے مشہور کھاٹوشیام جی مندر میں حاضری دے کر واپس لوٹ رہے تھے۔ دوسہ انتظامیہ کے مطابق 8 شدید زخمیوں کو ایس ایم ایس میڈیکل کالج، جے پور بھیج دیا گیا ہے، جبکہ 3 کا علاج دوسہ اسپتال میں جاری ہے۔

صدر جمہوریہ کا اظہارِ افسوس

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں صدر جمہوریہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

5 minutes ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

2 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

2 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

2 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

3 hours ago