قومی

تبت کی جلاوطن حکومت کے چیئرمین نے گورنر شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات کی

سینٹرل تبتی انتظامیہ کے چیئرمین پینپا تیسرنگ نے آج راج بھون میں گورنرشیوپرتاپ شکلا سے ملاقات کی۔ یہ ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔ انہوں نے ہند-تبت تعلقات پرتفصیلی بات چیت کی۔

72 ہزارتبتی ہندوستان میں رہ رہے

صدر نے کہا کہ تقریباً 72 ہزارتبتی ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اوران میں سے ایک بڑی تعداد ہماچل پردیش میں رہتی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں یہاں کے لوگوں سے بہت پیارملا ہے۔

ہندوستان کی عظیم ثقافت کی توسیع

انہوں نے کہا کہ تبتی مذہب ہندوستان کی عظیم ثقافت کی توسیع ہے، جس کے تحفظ کی وہ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے گورنرکوجلاوطن تبتی حکومت کے صدردفتردھرم شالہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

پینپا تیسرنگ نے گورنرکواعزاز سے سرفراز کیا

اس موقع پرپینپا تیسرنگ نے گورنرکواعزازسے بھی سرفرازبھی کیا۔ راجیش شرما، گورنر کے سکریٹری، پالڈین دھونڈپ، جلاوطن تبتی حکومت کے سیکرٹری (داخلہ)، تنزن نوربوایڈیشنل سکریٹری (داخلہ)، تاشی ڈیکی، جوائنٹ سکریٹری (داخلہ) تسیوانگ فنٹ سوک، سی آراو شملا، سشری تنزن سالڈن، ڈپٹی سکریٹری تینجن نیما، اس موقع پرچیف نمائندہ دفترشملہ بھی موجود تھے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

42 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

2 hours ago