قومی

آشم کمارگھوش ہریانہ کے نئے گورنر، اشوک گجپتی راجوکوگوا کی ذمہ داری، کویندرگپتا بنے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر

ملک کی صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے ہریانہ اورگوا میں نئے گورنروں کا تقررکردیا ہے۔ اس کےعلاوہ لداخ میں ایک نئے لیفٹیننٹ گورنر کی  تقرری کی گئی ہے۔ صدردروپدی مرمونے پروفیسراشیم کمارگھوش کو ہریانہ کا گورنراوراشوک گجپتی راجوکوگوا کا گورنرمقررکیا ہے، جبکہ کویندرگپتا کولداخ کا لیفٹیننٹ گورنرمقررکیا گیا ہے۔

کون ہیں اشیم کمارگھوش؟

سینئراکیڈمک رول نبھانے والے اشیم کمارگھوش کوصدرجمہوریہ دروپدی مرمونے ہریانہ کا گورنربنایا ہے۔ انہیں ہائی ایجوکیشن میں کافی انتظامی تجربہ ہے، جس کا فائدہ اب ہریانہ کوملے گا۔ وہ جلد ہی گورنرکا عہدہ سنبھالیں گے۔ پروفیسراشیم کمارگھوش ایک سینئرلیڈر، ماہرتعلیم اورمغربی بنگال بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ہیں۔ 1944 میں ہاوڑہ میں پیدا ہوئے، گھوش کولکاتا کے ودیا ساگرکالج سے سیاسیات میں گریجویٹ ہیں۔ وہ کئی سالوں سے سیاسیات کے پروفیسرہیں۔ انہوں نے 1991 میں بی جے پی میں شمولیت اختیارکی اورپارٹی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ 1999 سے 2002 تک مغربی بنگال بی جے پی کے صدررہے۔ اپنے دور میں، انہوں نے ریاست میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردارادا کیا۔

اشوک گجپتی راجوکوگوا کا گورنرمقررکیا گیا

سینئرٹی ڈی پی لیڈراورآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈوکے قریبی ساتھی پشوپتی اشوک گجپتی راجوکوگوا کا نیا گورنرمقررکیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت ہند میں مرکزی شہری ہوابازی کی وزارت بھی سنبھالی ہے۔ اپنے دہائیوں کے سیاسی کیریئرمیں، وہ آندھرا پردیش اور مرکزدونوں میں کئی اہم عہدوں پرفائزرہے ہیں۔

جموں وکشمیرکے سابق نائب وزیراعلیٰ ہیں کویندرگپتا 

جموں وکشمیرمیں بی جے پی کے سینئرلیڈرکویندرگپتا کولداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنربنایا گیا ہے۔ کویندرگپتا اس سے قبل جموں وکشمیراسمبلی کے اسپیکررہ چکے ہیں۔ جب جموں وکشمیرمیں پی ڈی پی اوربی جے پی کی مخلوط حکومت بنی توکویندرگپتا کونائب وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا۔ اب انہیں لداخ کا لیفٹیننٹ گورنربنایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

5 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

6 hours ago