-بھارت ایکسپریس
Delhi Government Ministers: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے مشورے پر ملک کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو (President Draupadi Murmu) نے آتشی مرلینا (Atishi Marlena) اور سوربھ بھاردواج (Saurabh Bhardwaj) کو دہلی کے کابینہ وزیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ وہیں صدر جمہوریہ نے دہلی کے سابق وزیر تعلیم اور منیش سسودیا (Manish Sisodia) اور وزیر صحت ستیندر جین (Satyendar Jain) کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ دو الگ الگ معاملوں میں گرفتار دہلی کے ان دونوں وزرا نے گزشتہ ہفتے اروند کیجریوال کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
28 فروری کو گرفتار ہوئے تھے منیش سسودیا
قابل ذکر ہے کہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو 28 فروری کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا تھا۔ منیش سسودیا فی الحال 20 مارچ تک عدالتی حراست میں ہیں اور تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ جبکہ دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین منی لانڈرنگ کے معاملے میں تقریباً 9 ماہ سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ سال جون میں گرفتار کیا تھا۔ اپوزیشن جماعت بی جے پی مسلسل ان دونوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی تھی، جس کے بعد آخر کار دونوں وزرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
20 مارچ تک تہاڑ جیل میں رہیں گے منیش سسودیا
دہلی کی مقامی عدالت راؤز ایوینیو کورٹ نے پیر کے روز عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو شراب پالیسی معاملے میں 14 دنوں (20 مارچ تک) عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ منیش سسودیا 7 دنوں کی سی بی آئی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ سی بی آئی نے عدالت سے کہا کہ وہ آگے ان کی حراست نہیں چاہتی، لیکن مستقبل میں ان کی حراست کا مطالبہ کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Liquor Scam: تہاڑ جیل میں منیش سسودیا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ای ڈی، حیدرآباد سے تاجر ارون پلئی گرفتار
سسودیا کے خلاف الزام بے بنیاد: عام آدمی پارٹی
واضح رہے کہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے 17 اگست 2020 کو ایف آئی آر درج کی تھی اور دو دن بعد منیش سسودیا کے گھر سمیت دہلی میں 21 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں منیش سسودیا سمیت 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ نئی شراب پالیسی معاملے میں الزام ہے کہ ضوابط کو طاق پر رکھ کر شراب کے ٹھیکیداروں کو غلط طریقے سے فائدہ پہنچایا گیا۔ حالانکہ عام آدمی پارٹی الزام لگاتی رہی ہے کہ منیش سسودیا کے خلاف عائد کئے گئے الزام بے بنیاد ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…