نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین اور مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا نے اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں ریاست کے مالامال ثقافتی ورثے، روحانی روایات، قدرتی حسن اور ملک کی خدمت میں یہاں کے لوگوں کے کردار کو سراہا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو ان کی دلی مبارک باد اور نیک خواہشات۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ اپنی مالامال ثقافتی وراثت، روحانی روایات اور بے مثال قدرتی حسن کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ ریاست کے عوام نے قومی خدمت، بہادری اور ماحولیات کے تحفظ کے شعبوں میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اتراکھنڈ کے باشندے ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے ریاست کو مسلسل ترقی کی راہ پر آگے بڑھاتے رہیں۔
امت شاہ نے اتراکھنڈ کو ملک کا ثقافتی دل قرار دیا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے عوام کو یومِ تاسیس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی قدرتی حسن، مالامال روحانی وراثت اور متحرک لوک ثقافت سے مزین اتراکھنڈ ہمارے ملک کا ثقافتی دل بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خدمت اور مادرِ وطن کے تئیں ایثار و قربانی کی روایت سے لے کر ادب، فن اور ثقافت تک، دیو بھومی کے باشندوں نے مختلف شعبوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ امیت شاہ نے بابا کیدار سے دعا کی کہ ریاست گڈ گورننس اور خوش حالی کے راستے پر مسلسل آگے بڑھتی رہے۔
چار دھام اور فوجی خدمات کی روایت کی تعریف
بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیو بھومی اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے تمام باشندوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات۔ انہوں نے کہا کہ چار دھام کی مقدس یاترا، ماں گنگا اور جمنا کے سرچشمے اور ہمالیہ کی آغوش میں آباد گاؤں اتراکھنڈ کو عقیدت اور قدرتی حسن کا ایک منفرد سنگم بناتے ہیں۔ انہوں نے فوج میں خدمات انجام دینے کی شاندار روایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے بھی اس سرزمین کو ویر بھومی کی حیثیت سے ایک خاص شناخت حاصل ہے۔ نتن نوین نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں سال 2000 میں قائم ہونے والی یہ ریاست آج وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ڈبل انجن کی رفتار کے ساتھ ترقی اور بہتر حکمرانی کے نئے معیار قائم کر رہی ہے۔
جے پی نڈا نے ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا کی
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا نے بھی اتراکھنڈ کے عوام کو یومِ تاسیس کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ روحانی بیداری، مالامال ثقافتی روایات اور غیر معمولی قدرتی حسن سے مزین دیو بھومی اتراکھنڈ اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں ریاست اپنی ثقافتی وراثت، سیاحت اور ترقی کے شعبوں میں مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جے پی نڈا نے بابا کیدارناتھ سے دعا کی کہ اتراکھنڈ ترقی اور خوش حالی کی راہ پر آگے بڑھتا رہے اور ریاست کے تمام باشندوں کی زندگی خوش گوار اور مسرتوں سے بھرپور ہو۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راج کمل فلمز انٹرنیشنل نے واضح کیا کہ اس نے اپنی کسی بھی فلم کے…
ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق نے کہا کہ اُردو ایک اسی زبان ہے جس کو کبھی…
امریکہ کے ساتھ نئی بات چیت کے لیے ایران نے اپنا موقف واضح کر دیا…
سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…
جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…
چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…