لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج نے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ملک کو سب سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ دینے والے اتر پردیش میں بی جے پی کی کارکردگی مایوس کن رہی اور یہاں سماج وادی پارٹی نے سب سے زیادہ 37 سیٹیں جیتی ہیں۔
اتر پردیش میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ ادھر یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔
انڈین ایکسپریس سے وابستہ سینئر صحافی شیام لال یادو نے اپنی کتاب ’’ایٹ دی ہارٹ آف پاور: دی چیف منسٹرس آف اترپردیش‘‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ 2022 میں ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہٹانے کی پوری تیاریاں پہلے سے ہی تھیں۔
شیام لال یادو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک وقت یہ طے پایا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بعد میں پارٹی کو احساس ہوا کہ اگر انہیں یوپی سے ہٹایا گیا تو بی جے پی کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
حالانکہ اس کتاب میں انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کو ہٹانے کی اپنی کوششوں کی وجہ نہیں بتائی ہے، لیکن یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ یوپی کے اس وقت کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے ساتھ ان کے اختلافات بڑھ رہے تھے۔
آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی نے یوپی میں صرف 33 لوک سبھا سیٹیں جیتی ہیں۔ اس سے قبل 2014 اور 2019 میں بی جے پی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس سے پہلے اروند کیجریوال نے سی ایم یوگی کو لے کر بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو ہٹانے کی تیاری میں ہیں ۔
بھارت ایکسپریس
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…