قومی

Mini-Secretariats in Delhi: دہلی میں 11 منی سکریٹریٹ بنانے کی تیاری، تمام ضلع مجسٹریٹوں کو جگہ تلاش کرنے کی ہدایت، عوام کو کس قسم کا ہوگا فائدہ….. ؟

دہلی حکومت عوام کو بہتر سرکاری خدمات فراہم کرنے اور حکمرانی کو ان کے قریب لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مقصد کے تحت دارالحکومت کے تمام 11 ریونیو اضلاع میں “منی سیکریٹریٹ” قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ تمام ضلع مجسٹریٹوں (ڈی ایم) کو اپنے اپنے اضلاع میں ان دفاتر کے لیے مناسب جگہ تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مختلف دفتروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے

دہلی حکومت کا مقصد مختلف سرکاری محکموں جیسے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی)، دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی)، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور سماجی بہبود کو ایک ہی چھت کے نیچے لانا ہے تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی ضروری خدمات حاصل ہو سکیں اور انہیں مختلف دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

 مقامات کی شناخت کی ہدایت جاری کی گئی

ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ ایسے مقامات کی شناخت کی جائے جہاں منی سکریٹریٹ قائم کیے جا سکیں تاکہ مختلف سرکاری خدمات کو عام لوگوں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔

11 ریونیو اضلاع میں تقسیم ہے دہلی

فی الحال دہلی 11 ریونیو اضلاع میں تقسیم ہے۔ ہر ضلع کی سربراہی ایک ڈی ایم کرتا ہے جو ایڈیشنل ڈپٹی مجسٹریٹ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، تحصیلدار اور سب رجسٹرار کے ساتھ مختلف انتظامی امور کی نگرانی کرتا ہے۔ ان دفاتر میں مجسٹریٹ، ریونیو، پراپرٹی رجسٹریشن اور قانونی دستاویزات کے اجراء جیسے امور انجام دیے جاتے ہیں۔

ایک ہی چھت کے نیچے ہوں گے مختلف آفس 

فی الحال دہلی سکریٹریٹ (ITO)، سول لائنز، کشمیری گیٹ اور دیگر علاقوں میں موجود سرکاری دفاتر کو منی سیکریٹریٹ کے ذریعے ضلعی سطح پر منتقل کر کے ان کا مرکزی نظام قائم کیا جا سکتا ہے۔ ایک سینئر افسر کے مطابق، عوام کو اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کسی خاص مسئلے کے لیے کس محکمے سے رجوع کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص نالی کی شکایت کے لیے ایم سی ڈی کے پاس جائے اور وہاں سے معلوم ہو کہ یہ کام ڈی جے بی کے دائرے میں آتا ہے، تو اسے دوبارہ وہاں جانا پڑتا ہے۔ اگر یہ تمام محکمے ایک ہی عمارت میں ہوں تو شہری باآسانی دوسرے دفتر جا کر اپنا کام کروا سکتے ہیں۔

منی سکریٹریٹ کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا

اس وقت بیشتر سرکاری محکمے مختلف جگہوں پر واقع ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو ایک دفتر سے دوسرے دفتر جانا پڑتا ہے۔ ریونیو محکمہ کے ایک افسر کے مطابق، منی سکریٹریٹ کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عوامی سہولت پر مبنی حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔ یہ منی سیکریٹریٹ ضلعی سطح پر مختلف خدمات کو مربوط کرنے والے مراکز کے طور پر کام کریں گے۔

جنوب مغربی ضلع دہلی کا سب سے بڑا ضلع ہے، جو 420 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں 32 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ دوارکا میں منی سیکریٹریٹ کے لیے پہلے ہی ایک جگہ کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس ضلع کو کپسہیڑا، نجف گڑھ اور دوارکا میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس میں 77 دیہات شامل ہیں، جن میں سے کئی دہلی-ہریانہ سرحد پر واقع ہیں۔ ایک مرکزی سینٹر قائم ہونے سے یہاں کے عوام کو زبردست فائدہ ہوگا۔

منی سکریٹریٹ کی لاگت کا تخمینہ تیار کیا جا رہا ہے

افسر کے مطابق، دوارکا منی سکریٹریٹ کی لاگت کا تخمینہ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہاں 12 سے 13 سرکاری محکموں کے لیے جگہ مختص کرنے کا منصوبہ ہے، جن میں ایم سی ڈی، پی ڈبلیو ڈی، ڈی جے بی، محکمہ صحت اور فلاحی محکمے شامل ہیں۔ دیگر اضلاع میں بھی ایسی جگہوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

2 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

3 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

3 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

4 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

5 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

5 hours ago