قومی

Reserve Bank of India: ریزرو بینک آف انڈیا کا مرکزی حکومت کو بڑا تحفہ، مالی سال 25-2024 کے لیے 2.69 لاکھ کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان

مودی حکومت نے رواں مالی سال میں آر بی آئی، پبلک سیکٹر بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے 2.56 لاکھ کروڑ روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا تھا۔ لیکن صرف RBI  سے ہی 2.69 لاکھ کروڑ روپے ملنا حکومت کے لیے کسی بونس سے کم نہیں۔

حکومت کو کتنا ڈیویڈنڈ ملا؟

بھارتیہ ریزرو بینک (RBI) نے مالی سال 2024-25 کے لیے حکومت کو 2.69 لاکھ کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا سرپلس ٹرانسفر ہے جو حکومت کو کسی بھی مالی سال میں ملا ہے۔

اس سے پہلے 2023-24 میں حکومت کو 2.1 لاکھ کروڑ، 2022-23 میں 87,420 کروڑ روپے ملے تھے۔

حکومت کو اتنا پیسہ کیوں ملا؟

غیر ملکی زرمبادلہ اثاثہ جات (Forex Assets) سے اس بار RBI کو زبردست منافع ہوا۔ VRR (Variable Rate Reverse Repo) آپریشنز اور فارن ایکسچینج سیل سے بھی خاصی کمائی ہوئی۔

پچھلے مالی سال میں شرح سود میں اتار چڑھاؤ نے بھی RBI کی آمدنی کو بڑھایا۔

حکومت کو کیا فائدہ ہوگا؟

ماہرین کے مطابق، حکومت کو اس سے اضافی 50,000 سے 60,000 کروڑ روپے کی مدد مل سکتی ہے۔ تاہم، اس سے مالی خسارے (Fiscal Deficit) میں بہت بڑا فرق نہیں آئے گا۔ تخمینہ ہے کہ خسارہ 4.4٪ سے گھٹ کر 4.3٪ تک آ سکتا ہے۔

CRB (Contingent Risk Buffer) کیا ہے اور کیوں بڑھایا گیا؟

CRB ریزرو بینک کی بیلنس شیٹ کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے محفوظ رکھی گئی رقم ہوتی ہے – ایک طرح کا مالیاتی سیفٹی نیٹ۔ پہلے یہ 6.5٪ تھا، اب بڑھا کر 7.5٪ کر دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہے مستقبل کے معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بینک کو مزید مستحکم بنانا۔

آگے کیا ہوگا؟

اگر RBI کے پاس 7.5٪ سے زیادہ ایکویٹی ہو گی، تو اس سے زائد رقم حکومت کو ڈیویڈنڈ کے طور پر دی جا سکتی ہے۔ اگر یہ سطح کم ہو گئی، تو حکومت کو تب تک کوئی ڈیویڈنڈ نہیں ملے گا جب تک RBI اپنی کم از کم ایکویٹی سطح دوبارہ حاصل نہ کر لے۔

یہ فیصلہ حکومت کے مالی معاملات میں وقتی ریلیف ضرور دے گا، لیکن طویل مدتی مالی نظم و ضبط برقرار رکھنا بھی لازمی ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: اتر پردیش بی جے پی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کو لے کر پرجوش، 2027 کے اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہوگا روڈ میپ

اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…

36 minutes ago

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

1 hour ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

2 hours ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

3 hours ago