قومی

Prayer meeting Late Rajesh Rai: سی ایم ڈی اُپیندر رائے کے بھائی آنجہانی راجیش رائے کو آچاریہ پرمود کرشنم اور شاعر کمار وشواس نے پیش کیا خراج عقیدت، یادگاری تقریب میں جمع ہوئیں یہ شخصیات

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کے بڑے بھائی آنجہانی راجیش رائے ’’گڈو‘‘ کی یاد میں لودھی روڈ پر واقع چنمے مشن میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ملک بھر سے کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم اور شاعر کمار وشواس سمیت کئی سینئر صحافی اور سیاست داں موجود تھے۔

اُپیندر رائے نے بھائی کی یادیں شیئر کیں

اُپیندر رائے اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور کہا ’’سب کو کچھ نہ کچھ چاہئے، لیکن میرے گڈو بھیا کو کچھ نہیں چاہئے تھا۔ وہ سچ میں من سے سادھو تھے۔ وہ دو دن اسپتال میں رہے پھر ہم نے انہیں کھو دیا۔ میں اس دن وہاں موجود تھا اور میں نے جو بے بسی محسوس کی وہ کبھی نہیں بھولوں گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اکثر ہم زیادہ روتے ہیں کیونکہ ہم اپنے پیاروں کو وہ وقت نہیں دے پاتے جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔

شاعر کمار وشواس نے بھی دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موت اور نجات کے درمیان فرق کو سمجھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ’’مطمئن ہوکر زمین سے جانا ہی نجات ہے۔ بھگوان کرشن جب چکر سدرشن اٹھاتے ہیں تو ایک انگلی پر اٹھاتے ہیں، لیکن محبت کی بات میں اپنی پوری موجودگی درج کراتے ہیں۔ یہی غیر وابستگی اور بے رغبتی کا جذبہ اُپیندر کے دل میں ابھرا ہے اور یہیں سے ان کا سفر شروع ہو رہا ہے۔

آچاریہ نے تقریب کو دیاایک متاثر کن پیغام

آچاریہ پرمود کرشنم نے اجتماعی گائیتری منتر اور اومکارا کے ساتھ آنجہانی کی روح کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے زندگی اور موت کے درمیان کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’درد کو سمجھنے کے لیے احساس ہونا ضروری ہے۔ ہر انسان جانتا ہے کہ ایک دن اسے اس زندگی سے جانا ہے، لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتا۔ بھگوان بدھ اور ان کے شاگرد آنند کی مثال دیتے ہوئے آچاریہ نے وضاحت کی کہ جو لوگ موت کا تجربہ کرتے ہیں وہ اپنے تجربے کو شیئر کرنے کے لیے کبھی واپس نہیں آتے۔ انہوں نے اجتماع کو ’’اپنی روشنی بنو‘‘ کا پیغام دیا۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے گلہائے عقیدت نذر کیے

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی آنجہانی راجیش رائے کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر شیو کمار شرین، کے سی تیاگی، کانگریس لیڈر ممتاز پٹیل اور بی جے پی ایم ایل اے پنکج سنگھ بھی موجود تھے۔

* ان مشہور ہستیوں نے پیش کیا خراج عقیدت  *

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

23 minutes ago

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

47 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

2 hours ago