قومی

FIR Against Atiq Ahmed: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو سابرمتی جیل سے پھر پریاگ راج لا رہی ہے یوپی پولیس، ملزم عتیق نے کہی یہ بڑی بات

Atiq Ahmed News: امیش پال قتل سانحہ کے بعد عتیق احمد پر قانون کا شکنجہ مسلسل کستا جا رہا ہے۔ اب اسے گجرات کی سابرمتی جیل سے پریاگ راج لے جایا جا رہا ہے۔ پولیس عتیق احمد کو لے کر یوپی کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ عتیق احمد کو لانے کے لئے جو پولیس  تیم گجرات بھیجی گئی ہے، اس میں ایک اسسٹنٹ پولیس کمشنر اور 2 انسپکٹر کے ساتھ 30 کانسٹبل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ عتیق احمد کو لائے جانے کا پورا پیٹرن پہلے کی ہی طرح ہوگا۔ اسے اس بار بھی اسی راستے سے لائے جانے کی تیاری ہے، جس راستے سے پچھلی بار لایا گیا تھا۔ عتیق احمد کو لانے کے لئے جو وین بھیجی گئی ہے، اس میں بایومیٹرک لاک لگا ہوا ہے۔ یعنی اسے مینوئل طریقے سے نہیں کھولا جاسکے گا۔ عتیق احمد کو لانے کے لئے پولیس والوں نے اپنی باڈی پر کیمرہ لگایا ہے تاکہ عتیق احمد کو سابرمتی جیل سے پریاگ راج لے جانے کی پوری واردات ریکارڈ ہوسکے۔ پریاگ راج پولیس اپنے حراست میں لینے کے بعد دونوں بھائیوں کا آمنا سامنا بھی کراسکتی ہے۔

عتیق احمد کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

دراصل، اب عتیق احمد اور اس کے بیٹے علی سمیت 13 کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پریاگ راج کی دھومن گنج پولیس نے یہ معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل، پریاگ راج کی جعفری کالونی کے باشندہ صابر کی شکایت پر پولیس نے عتیق احمد، اس کے بیٹے علی، اسلم، اسد کالیا، شکیل، شاکر، شبیہ عباس، فیضان کو ایک کروڑ روپئے کی رنگداری، جان لیوا حملہ اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ جیل سے سازش کرنے کے الزام میں عفان، محمود وغیرہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

عتیق احمد کو لینے سابرمتی جیل پہنچی پولیس

صابر نے پولیس کو بتایا کہ 14 اپریل 2019 کو وہ اپنے چکیا واقع رہائش گاہ پر تھا۔ اسی دوران عتیق احمد کے کہنے پر اس کا بیٹا علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار لے کر پہنچ گیا۔ اس کے پاس پستول اور رائفل تھی۔ وہ سبھی گھر کے باہر کھڑے ہوگئے اور اسے بلانے لگے۔ ایف آئی آر ہونے کے بعد عتیق احمع کو لینے کے لئے پولیس سابرمتی جیل پہنچی۔  عتیق احمد کا بی وارنٹ پہلے سے ہی جاری ہے۔ عتیق احمد کو پریاگ راج لایا جا رہا ہے۔ پریاگ راج پولیس کی ایک ٹیم آج پھر گجرات کے سابرمتی جیل پہنچی ہے۔ امیش پال شوٹ آؤٹ معاملے میں پریاگ راج پولیس نے پہلے ہی کورٹ سے بی وارنٹ حاصل کرلیا ہے۔ بی وارنٹ پر کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

20 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

39 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

40 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

41 mins ago