بھارت ایکسپریس۔
جنتال دل (سیکولر) کے معطل رکن پارلیمنٹ اورجنسی استحصال کے ملزم پرجول ریونّا کوعدالت نے 6 دنوں کی پولیس حراست کا حکم دیا ہے۔ جنسی استحصال معاملے کے ملزم پرجول ریونّا جمعرات کی رات کوجرمنی سے بنگلورو لوٹے تھے۔ اس معاملے کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے انہیں رات کوگرفتارکیا تھا۔ گرفتارکئے جانے کے بعد جمعہ کو اسے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے 6 دنوں کی پولیس حراست کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے کرناٹک کے ہاسن میں ان کی مبینہ حرکتوں کی ویڈیوزمنظرعام پرآنے کے بعد وہ ملک چھوڑ کرچلا گیا تھا۔ الزامات کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے پرجول ریونّا کا بنگلورو پہنچنے پراپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
ایئرپورٹ پرخواتین پولیس ٹیم بھی تھی موجود
پرجول ریونّا افسران کے سمن سے بچتے رہے اور تقریباً ایک ماہ تک ملک سے باہر رہے۔ 33 سال کے پرجول ریونّا جے ڈی ایس سربراہ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے ریونّا بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد کے امیدوار بھی ہیں۔ ایس آئی ٹی نے ایک میسیج بھیج کرپرجول ریونّا کے خلاف وارنٹ کی تعمیل کرنے کے لئے ایک خاتون پولیس ٹیم کو بھی تعینات کیا۔ ایس آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ میونخ سے طیارہ سے اترنے کے فوراً بعد، خاکی وردی میں خواتین نے ان کا استقبال کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…