قومی

PFI not get Relief From Supreme Court: سپریم کورٹ سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو راحت نہیں ملی، مرکزی حکومت کی پابندی کے خلاف ہائی کورٹ جانے کی ہدایت

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے ذریعہ یواے پی اے کے تحت عائد کی گئی پابندی کے خلاف پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کو سپریم کورٹ سے فی الحال راحت نہیں ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے پی ایف آئی کی پابندی کے خلاف داخل عرضی خارج کردی ہے اورہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے پی ایف آئی سے کہا کہ ٹربیونل کے حکم کو پہلے ہائی کورٹ میں چیلنج دینا چاہئے تھا، لیکن آپ راست  طورپرسپریم کورٹ چلے آئے، اسی لئے آپ ہائی کورٹ جائیے۔ دراصل پی ایف آئی نے ٹریبیونل کے ذریعہ یو اے پی اے کے تحت پابندی برقراررکھنے کے فیصلے کو راست طورپرسپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔

دراصل، مرکزی حکومت نے پی ایف آئی کوغیرقانونی تنظیم قراردیتے ہوئے اس پر5 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ یواے پی اے کے تحت تشکیل ایک ٹریبیونل نے بھی پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کوغیرقانونی تنظیم اعلان کرنے والے مرکزی حکومت کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا تھا، جس کے بعد تنظیم نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ لے جائے بغیرراست طورپرسپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے تنظیم سے سوال کیا کہ وہ ہائی کورٹ جائے بغیرراست طور پرسپریم کورٹ کیسے آگئے؟ واضح رہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے الزام میں گزشتہ سال 27 ستمبرکو مرکزی حکومت نے پی ایف آئی پرپانچ سال کے لئے پابندی لگا دی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ ٹریبیونل نے مرکزی کی پابندی کو برقرار رکھا

مارچ مہینے میں دہلی ہائی کورٹ ٹریبیونل نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پاپولرفرنٹ آف انڈیا پرہندوستان میں لگائی پابندی کے فیصلے کو برقراررکھا تھا۔ وزارت داخلہ نے 28 ستمبر2022 کوغیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 کے تحت پی ایف آئی اوراس کے 8 اتحادی ذیلی تنظیموں پر5 سال کے لئے پابندی لگا دی تھی۔ پی ایف آئی پراسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) جیسے عالمی مبینہ دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔ مرکزنے پی ایف آئی اوراس کی جن اتحادی تنظیموں پرروک لگائی تھی ان میں، جس میں ریہاب انڈیا فاؤنڈیشن (آرآئی ایف)، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، آل انڈیا امامس کاؤنسل (اے آئی آئی سی)، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آراو)، نیشنل وویمنس فرنٹ، جونیئرفرنٹ، امپاورانڈیا فاؤنڈیشن اور ریہاب فاؤنڈیشن، کیرلا شامل تھے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

4 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

5 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago