راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پیر کو جودھ پور ضلع کی سردار پورہ سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس دوران ان کی اہلیہ سنیتا گہلوت اوران کا بیٹا ویبھو گہلوت بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ سی ایم گہلوت نے آج چھٹی بار پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلے راجستھان ایک پسماندہ ریاست کے طور پرجانا جاتا تھا لیکن آج راجستھان پوری طرح بدل چکا ہے۔
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج نامزدگی میں اپنا حلف نامہ جمع کرایا۔ اس حلف نامے کے مطابق ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے۔ اپنے حلف نامے میں دی گئی معلومات کے مطابق سی ایم کے پاس صرف 20 ہزار روپے نقد ہیں جبکہ ان کی اہلیہ سنیتا گہلوت کے پاس 10 ہزار روپے نقد ہیں۔ اس کے پاس گاڑی بھی نہیں ہے۔ گہلوت کے پاس کل 1,93,23,627 روپے مختلف بینکوں میں جمع ہیں۔ گہلوت کے خلاف 4 مقدمات ہیں لیکن انہیں کسی بھی معاملے میں سزا نہیں دی گئی۔
داخل کردہ حلف نامے کے مطابق سی ایم گہلوت پر کوئی واجبات نہیں ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پاس نہ کوئی بنک کا قرض ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری قرض۔ سی ایم اشوک گہلوت کے منقولہ اثاثے 1,95,23,627 روپے ہیں۔ سی ایم گہلوت کے والد کا نام لکشمن سنگھ گہلوت ہے۔ گہلوت کے پاس موجود سونے کی قیمت تقریباً 30 ہزار روپے ہے۔ سی ایم گہلوت کے پاس فریج، ایئر کنڈیشنر، کلر ٹی وی، میوزک سسٹم اور آئی فون ہے، ان اشیاء کی کل قیمت 1,95,23,627 روپے ہے۔
راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت نے آج کہا کہ ان انتخابات میں ماحول ہمارے حق میں ہے۔ اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ وہ کوئی الزام لگانے کے قابل نہیں اس لیے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ وہ ہماری کامیابیوں پر بات نہیں کرتے۔ ہم نے یکے بعد دیگرے اہم فیصلے لیے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…