قومی

Aligarh businessman murder: بزنس مین ابھیشیک گپتا کے قتل کے معاملے میں پوجا شکن پانڈے جے پور-آگرہ ہائی وے سے ہوئی گرفتار

علی گڑھ پولیس نے 24 سالہ بزنس مین ابھیشیک گپتا کے قتل کے معاملے میں اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ترجمان اشوک پانڈے کی اہلیہ پوجا شکن پانڈے کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوجا کو جمعہ کی شام جے پور-آگرہ ہائی وے سے گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری اس واقعے کے ایک ہفتے بعد عمل میں آئی ہے جب پولیس نے پوجا شکن پانڈے کے شوہر اور دو مبینہ قاتل محمد فضل اور محمد آصف کو حراست میں لیا تھا، جنہیں بزنس مین کو 3 لاکھ روپے کے عوض قتل کرنے کا ذمہ دیا گیا تھا۔

واقعے کی تفصیلات

سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس علی گڑھ نیرج کمار جداؤں نے بتایا: ’’ابھیشیک کے خاندان کا دعویٰ تھا کہ پوجا نے انہیں طویل عرصے تک جنسی طور پر ہراساں کیا اور جب اس نے تمام تعلقات ختم کیے تو پوجا نے قتل کا منصوبہ بنایا۔‘‘

2019 میں سرخیوں میں آئی تھی پوجا

نرنجنی اکھاڑا کی مہامنڈلیشور پوجا 2019 میں بھی تنازعہ کا مرکز رہ چکی ہیں۔ اس وقت وہ مبینہ طور پر ABHM کی نیشنل سکریٹری تھیں اور اپنے شوہر کے ساتھ مل کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پتلے پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کی گئی تھیں۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ تھا انہوں نے ہوا کی بندوق سے تین شاٹس گاندھی جی کی پتلے پر داغے جس کے بعد پتلے اسے جلا دیا گیا۔

قتل کا پس منظر

ابھیشیک گپتا ہاتھرس سے تعلق رکھتے تھے اورعلی گڑھ کے کھیر علاقے میں موٹر سائیکل شو روم کے مالک تھے۔ پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو ابھیشیک، ان کے والد اور کزن کھیرشور گول چکر پر بس کے انتظار میں تھے جب دو موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روکا اور گولی ماردی۔ ابھیشیک کے چھوٹے بھائی آشیش گپتا نے پولیس میں رپورٹ دی: ’’میرے والد اور کزن بس میں سوار ہو گئے۔ ابھیشیک کو دو افراد نے موٹرسائیکل پر روک لیا، ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ ان کے سر میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔‘‘

تحقیقات اور مبینہ کاروباری جھگڑا

علی گڑھ سٹی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مرگانک شیکھر پاٹھک نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ پوجا اور ابھیشیک کے درمیان کاروباری معاملہ خراب ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا: ’’پولیس نے پہلے پانڈے اور فضل کو گرفتار کیا۔ فاضل 2016 سے جوڑے کے گھر میں کام کر رہا تھا۔ ہمیں معلوم ہوا کہ 3 لاکھ روپے کا معاہدہ طے پایا تھا، جس میں سے 1 لاکھ روپے پہلے ہی ادا ہو چکا تھا۔‘‘ محمد آصف کو پچھلے ہفتے گرفتار کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

33 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago