قومی

Shinde and Fadnavis head to Delhi: مہاراشٹر میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل شروع؟ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے دہلی پہنچے شندے اور فڑنویس

مہاراشٹر میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ سیاسی ہلچل کی وجہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ہیں۔ ان کی ناراضگی سامنے آ رہی ہے لیکن کوئی کھل کر نہیں کہہ رہا کہ ان کی ناراضگی کی وجہ کیا ہے۔ تاہم جیسے ہی یہ معاملہ سامنے آیا، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے دہلی پہنچے۔

اجت پوار نے خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کابینہ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی، لیکن ممبئی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈران کے ساتھ سوچ بچار کیا۔ اجیت پوار کی اس میٹنگ میں این سی پی لیڈر پرفل پٹیل، چھگن بھجبل اور سنجے بالسوڑے موجود تھے اور لیڈروں نے ایک گھنٹے تک میٹنگ کی۔ ان کے اس رویے کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ایسا کیا ہوا کہ اجیت پوار ناراض ہو گئے اور کابینہ کی میٹنگ سے خود کو دور کر لیا۔

سپریا سولے نے کیا طنز

اجیت پوار کی ناراضگی کی خبروں کے درمیان این سی پی لیڈر سپریا سولے نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ کا ہنی مون بھی ختم نہیں ہوا اور مسائل شروع ہو گئے ہیں۔ سپریا سولے نے کہا، ‘ٹرپل انجن کی حکومت کو اقتدار میں آئے صرف تین مہینے گزرے ہیں اور میں نے سنا ہے کہ ایک کیمپ ناراض ہے۔’ انہوں نے مزید کہا، ‘میں نے سنا ہے کہ جو کیمپ ناراض ہے وہ دیویندر فڑنویس سے ملا اور انہیں اپنی ناراضگی سے آگاہ کیا۔ صرف تین مہینے گزرے ہیں، ہنی مون بھی ختم نہیں ہوا اور مسائل شروع ہوگئے۔ صرف تین ماہ میں ایسی خبریں آرہی ہیں، یہ حکومت کون چلا رہا ہے؟

اجیت پوار کا مزاج پچھلے کچھ دنوں سے بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ ستمبر کے مہینے میں ہی ان کے اس بیان نے سیاسی ماحول میں ہلچل مچا دی تھی۔ 23 ستمبر کو بارامتی میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کب تک وزیر خزانہ رہیں گے۔ اجیت پوار نے کہا، ‘آج میرے پاس وزارت خزانہ ہے، اس لیے آپ کو اسکیموں کا فائدہ پہنچانا میرا کام ہے۔ تاہم یہ ذمہ داری کب تک میرے پاس رہے گی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ وہیں، جب امیت شاہ گنیش چترتھی کے لیے لال باغچہ گنیش منڈپ گئے، تب بھی وہ موجود نہیں تھے۔ اس کے بعد امت شاہ نے دیویندر فڑنویس اور ایکناتھ شندے کے ساتھ میٹنگ کی، لیکن وہ اس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

بی جے پی ایم ایل اے نے کہا چالاک

کچھ دن پہلے بی جے پی ایم ایل اے گوپ چند پڈالکر کے اجیت پوار پر تبصرہ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ پڈالکر نے مہاراشٹر میں دھنگر برادری کے مسئلہ پر سی ایم شندے اور ڈپٹی سی ایم فڑنویس کو خط لکھا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اجیت پوار کو خط کیوں نہیں لکھا تو پڈالکر نے کہا کہ اجیت پوار ایک چالاک بھیڑیے کا بچہ ہے اس لیے ان سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس پر این سی پی لیڈروں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Border-Gavaskar Trophy series: جعفر اور بشپ نے ریڈی کے ’دلیرانہ رویہ‘ اور ’والدین کی دل کو چھو لینے والی کہانی‘ کی تعریف کی

نئی دہلی: نتیش کمار ریڈی نے 105 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر…

7 hours ago

Sudan Civil War: سوڈان میں پیرا ملٹری فورس ’آر ایس ایف‘ کے دو کیمپوں پر شدید حملہ، 20 شہریوں کی گئی جان، 17 زخمی

بین الاقوامی تنظیموں کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے…

8 hours ago

UP Crime News: سلطان پور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو ماری گولی، تفتیش میں مصروف ہوئی پولیس

پولیس سپرنٹنڈنٹ سومن برما کے مطابق یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا…

8 hours ago

Delhi Election 2025: ’اس بار بٹن کو اتنی زور سے دبائیں کہ…‘، اروند کیجریوال نے ’مہیلا سمان یوجنا‘کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو بنایا نشانہ

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست…

9 hours ago