سپریم کورٹ نے یوٹیوبر رنویر الہ بادیا کو بڑی راحت دی ہے، جو ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ کیس کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ عدالت نے ‘دی رنویر شو’ کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے شو کو نشر کرنے کے دوران محضوص ہدایا ت دی ہیں ۔ عدالت نے ایک شرط یہ رکھی ہے کہ رنویر کو ایک انڈرٹیکنگ دینا ہوگی جس میں وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے شو میں اخلاقی سطح کو برقرار رکھا جائے تاکہ ہر عمر کے ناظرین اسے دیکھ سکیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے تبصرہ کیا کہ یہ راحت اس لیے دی گئی ہے کیونکہ 280 لوگوں کی روزی روٹی اس شو سے جڑی ہوئی ہے۔
رنویر بیرون ملک نہیں جا سکتے
تاہم سپریم کورٹ نے فی الحال غیر ملکی سفر کے معاملے پر کوئی نرمی نہیں دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ تحقیقات میں مکمل تعاون دینے کے بعد اس مطالبے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ رنویر الہ بادیا نے کامیڈین اور یوٹیوبر سمائے رائنا کے شو ‘انڈیاز گاٹ لیٹنٹ’ میں فحش تبصرے کیے تھے، جس کے بعد شو کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا اور ان پر کئی پابندیاں لگائی گئی تھیں۔ اب عدالت کے اس فیصلے سے انہیں راحت ملی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے جنتر منتر پر 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف…
اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا، مالی سال 2026-27 کے اختتام تک 114…