قومی

PM to Address Post-Budget Webinar: وزیر اعظم کل “سب کا ساتھ، سب کا وکاس – عوام کی امنگوں کی تکمیل” کے موضوع پر منعقد ہونے والے بجٹ بعد ویبینار سے کریں گے خطاب

نئی دہلی: وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے “سب کا ساتھ، سب کا وکاس – عوام کی امنگوں کی تکمیل”موضوع کے تحت متعدد سیشن منعقد کیے جائیں گے جن میں تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی، صحت اور آیوش، سیاحت اور مہمان نوازی جیسے اہم شعبوں پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ ان سیشنز میں تعلیم سے روزگار تک کے راستے کو مضبوط بنانے، اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس (اے وی جی سی) کے لیے کنٹینٹ کریئیٹر لیب قائم کرنے اور صحت کے شعبے میں وابستہ پیشہ ور افراد اور دیکھ بھال کرنے والوں کی تربیت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

علاقائی طبی مراکز کے قیام پر غور

اسی طرح علاقائی طبی مراکز کے قیام اور نئے آیوش اداروں کے قیام سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مہمان نوازی کے شعبے میں مہارت کی ترقی، پائیدار سیاحتی راستوں کی تشکیل، شمال مشرقی خطے میں بدھ سرکٹ کے فروغ اور ورثہ سیاحت کو بڑھانے سے متعلق اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔

ملک میں ہمہ گیر ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا

وزیر اعظم دفتر کے مطابق بجٹ بعد منعقد ہونے والا یہ ویبینار حکومت، صنعت اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے درمیان ایک مؤثر اور تعمیری مکالمے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس مکالمے سے حاصل ہونے والی عملی تجاویز حکومتی منصوبوں کے مؤثر نفاذ میں مدد دیں گی اور ملک میں ہمہ گیر ترقی کی رفتار کو مزید تیز کریں گی۔دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی کے علاقے براری سے تقریباً 33 ہزار 500 کروڑ روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی اور حکومت کی ترقیاتی کوششوں کی تعریف کی۔

خواتین کی ترقی اور بااختیاری کے لیے متعدد اقدامات

تقریب میں موجود ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے خواتین کے لیے کھلے دل سے کام کیا ہے اور ان کی حکومت نے خواتین کی ترقی اور بااختیاری کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ایک اور خاتون نے کہا کہ دہلی میں اس وقت تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور انہوں نے اس طرح کی پیش رفت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ان کے مطابق وزیر اعظم کا یہ پروگرام مجموعی طور پر بہت کامیاب رہا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

39 minutes ago

Student Death DJ Noise: بلرام پور، گنیش وسرجن کے دوران طالبہ کی اچانک موت، ڈی جے کی تیز آواز پر اٹھے سوال

ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…

2 hours ago