وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز لوک کلیان مارگ 7 پر واقع اپنی رہائش گاہ پر ملک میں جاری گرمی کی لہر کی صورتحال اور مانسون کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے آتشزدگی کے واقعات کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ مشقیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سال ملک کے بیشتر حصوں میں مانسون معمول سے زیادہ اور جزیرہ نما ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعات کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے مناسب مشقیں مستقل بنیادوں پر کی جائیں۔ اسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کا فائر آڈٹ اور الیکٹریکل سیفٹی آڈٹ باقاعدگی سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگلات میں فائر لائن کی بحالی اور بایوماس کے نتیجہ خیز استعمال کے لیے باقاعدہ مشقوں کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔
وزیر اعظم کو جنگلات میں لگی آگ کی بروقت نشاندہی اور اس کے انتظام میں “وین اگنی” پورٹل کی افادیت کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہوم سکریٹری، سکریٹری، ارتھ سائنسز کی وزارت، ڈی جی این ڈی آر ایف اور ممبر سکریٹری، این ڈی ایم اے کے ساتھ پی ایم او اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…