قومی

PM Modi’s joint press conference with Angolan President: وزیراعظم نریندر مودی کا انگولہ کے صدر جاؤ مینوئل گونسالویز لارینسو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس، بھارت اور انگولہ سفارتی تعلقات کی 40ویں سالگرہ کا جشن

انگلولہ کے صدر جاؤ مینوئل گونسالویز لارینسو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بھارت کے چار روزہ دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔ صدر لارینسو کا یہ دورہ کئی سطحوں پر بھارت-انگلولہ تعلقات کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے صدر لارینسو کا راشٹرپتی بھون میں شاندار استقبال کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی اور صدر لارینسو کا مشترکہ پریس کانفرنس

ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں صدر لارینسو اور ان کے وفد کا بھارت میں تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ 38 برسوں بعد، انگولہ کے صدر کا بھارت کا دورہ ہو رہا ہے۔ ان کے اس سفر سے، نہ صرف بھارت – انگولہ تعلقات کو نئی سمت اور رفتار مل  رہی ہے، بلکہ بھارت اور افریقہ شراکت داری کو بھی تقویت حاصل ہو رہی ہے۔

بھارت، انگولہ کے تیل اور گیس کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک

اس سال، بھارت اور انگولہ اپنے سفارتی تعلقات کی 40ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ تاہم ہمارے تعلقات، اس سے بھی بہت پرانے ہیں، بہت گہرے ہیں۔ جب انگولہ آزادی کے لیے جدوجہد کر رہا تھا، تو بھارت بھی پورے یقین اور دوستی کے ساتھ کھڑا تھا۔ آج، مختلف شعبوں میں ہمارا گہرا تعاون ہے۔ بھارت، انگولہ کے تیل اور گیس کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ ہم نے اپنی توانائی شراکت داری کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ انگولہ کی افواج کی جدیدکاری کے لیے 200 ملین ڈالر کے بقدر دفاعی کریڈٹ لائن کو منظوری دی گئی ہے۔ دفاعی پلیٹ فارموں کی مرمت، بحالی اور سپلائی پر بھی بات ہوئی ہے۔ انگولہ کی مسلح افواج کی تربیت میں تعاون فراہم کرنے سے ہمیں خوشی ہوگی۔

ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے، خلائی ٹکنالوجی، اور صلاحیت سازی میں اشتراک کا عہد

اپنی ترقی کی شراکت داری کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے، خلائی ٹکنالوجی، اور صلاحیت سازی میں انگولہ کے ساتھ اپنی صلاحیتیں ساجھا کریں گے۔ آج ہم نے حفظانِ صحت، ڈائمنڈ پروسیسنگ، کھاد اور اہم معدنیات کے شعبوں میں بھی اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انگولہ میں یوگ اور بالی ووڈ کی مقبولیت، ہمارے ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔ اپنے عوام سے عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے، ہم نے اپنے نوجوانوں کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انگولہ کی حمایت کا شکریہ

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد سے جڑنے کے انگولہ کے فیصلے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں صدر لارینسو اور انگولہ  کی تعزیت کےلیے میں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہم دہشت گردی اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کے لیے پابند عہد ہیں۔ ہم سرحد پار سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں ان کی حمایت کے لیے انگولہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 140 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے، میں انگولہ کو افریقی یونین کی صدارت کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ بھارت کی جی20 صدارت کے دوران ’افریقی یونین‘ کو جی20 کی مستقل رکنیت حاصل ہوئی۔ بھارت اور افریقہ کے ممالک نے نوآبادیاتی نظام کے خلاف ایک سُر میں آواز اٹھائی تھی۔ ایک دوسرے کو ترغیب فراہم کی تھی۔ آج ہم گلوبل ساؤتھ کے مفاد، ان کی امیدوں، توقعات اور امنگوں کی آواز بن کر ایک ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

ہندوستان-انگولہ کے مابین تجارت تقریباً 100 بلین ڈالر

 گذشتہ ایک دہائی میں افریقہ کے ممالک کے ساتھ ہمارے تعاون میں تیزی  آئی ہے۔ ہماری آپسی تجارت تقریباً 100 بلین ڈالر کے بقدر ہوگئی ہے۔ دفاعی تعاون اور بحری سلامتی میں پیشرفت ہوئی ہے۔ گذشتہ ماہ، بھارت اور افریقہ کے درمیان بحری مشق ’ایکیَم‘ کی گئی۔ گذشتہ دس برسوں میں ہم نے افریقہ میں 17 نئے سفارتخانے کھولے ہیں۔ 12 بلین ڈالر سے زائد کی کریڈٹ لائنیں افریقہ کے لیے تقسیم کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی افریقہ کے ممالک کو 700 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ افریقہ کے 8 ممالک میں پیشہ وارانہ تربیتی مراکز کھولے گئے ہیں۔ افریقہ کے 5 ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے میں تعاون کر رہے ہیں۔ کسی بھی طرح کی مصیبت میں، ہمیں افریقہ کے لوگوں کے ساتھ، کندھے سے کندھا ملاکر، ’فرسٹ رسپانڈر‘ کا کردار ادا کرنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی ہے۔  بھارت اور افریقی یونین، ہم ترقی میں ساجھے دار ہیں۔ ہم گلوبل ساؤتھ کے ستون ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ انگولہ کی صدارت میں، بھارت اور افریقی یونین کے تعلقات نئی بلندیاں سر کریں گے۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 minutes ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

36 minutes ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

1 hour ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

2 hours ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

3 hours ago