قومی

India-Angola Relations: انگولہ کی مسلح افواج کو جدید بنانے کے لیے ہندوستان نے 200 ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا، وزیر اعظم مودی نے انگولہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو دی نئی جہت

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو انگولہ کے لیے 200 ملین امریکی ڈالر کی دفاعی کریڈٹ لائن کا اعلان کیا اور دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کے خلاف مضبوط اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے یہ اعلان انگولہ کے صدر لارینسو کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کے بعد کیا، جس میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے شعبوں سمیت مجموعی طور پر دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ واضح رہے کہ انگولہ کے صدر لارینسو چار روزہ دورے پر کل ہندوستان پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم نے انگولہ کی مسلح افواج کو دیا 200 ملین امریکی ڈالر کا تحفہ

اپنے میڈیا بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ لارینسو کا دورۂ ہندوستان نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سمت دیتا ہے بلکہ ہندوستان-افریقہ شراکت داری کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے انگولہ کی مسلح افواج کو جدید بنانے میں مدد کے لیے ہندوستان کی 200 ملین امریکی ڈالر کی دفاعی کریڈٹ لائن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دفاعی پلیٹ فارمز کی مرمت، اوور ہال اور سپلائی پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

دوطرفہ تعلقات میں آئے گی مضبوطی

مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان انگولہ کے ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، خلائی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اشتراک کرے گا۔ انھوں نے کہا ’’ہم نے صحت کی دیکھ بھال، ڈائمنڈ پروسیسنگ، کھاد اور اہم معدنیات کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہندوستان اور افریقی یونین کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’’ہم ترقی میں شراکت دار ہیں، ہم گلوبل ساؤتھ کے ستون ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

21 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

33 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

52 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago