قومی

PM Modi Cancels US Visit: وزیراعظم مودی نے کیوں مسترد کی تھی ڈونالڈ ٹرمپ کی دعوت؟ اوڈیشہ کی عوام کے درمیان اب خود ہی کیا انکشاف

PM Modi Cancels US Visit: وزیراعظم نریندر مودی نے اوڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں منعقدہ ایک عوامی جلسے کو طکاب کرتے ہوئے ایسا بیان دیا، جس نے لوگوں کو گہرائی سے چھولیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ آنے کی دعوت کو شائستگی سے مسترد کردیا کیونکہ وہ اس مقدس موقع پر بھگوان جگن ناتھ کی سرزمین اور اوڈیشہ کی عوام کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔

بھگوان جگن ناتھ کی سرزمین کو منتخب کیا: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی جلسے میں کہا، ”میں نے صدرڈونالڈ ٹرمپ کا امریکہ آنے کی دعوت شائستگی سے نامنظور کردیا۔ میں نے اس کے بجائے بھگوان جگن ناتھ کی مقدس سرزمین پرآنے اور اوڈیشہ کی عوام کے ساتھ اس تاریخی دن کو منانے کا فیصلہ لیا۔“ یہ بیان سنتے ہی عوامی جلسے میں موجود لوگوں نے تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے ان کا استقبال کیا۔

ایک سال کی حصولیابی کا جشن

وزیراعظم نریندر مودی کا یہ دورہ اوڈیشہ میں پہلی بار بنی بی جے پی حکومت کے ایک سال پورے ہونے کے موقع پرمنعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ موہن مانجھی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال ”گڈ گورننس اورعوامی اعتماد کا جشن ہے۔“ انہوں نے کہا، ”یہ ایک سال صرف ایک سنگ میل نہیں ہے، بلکہ عوامی خدمت کی تئیں عزم کا ثبوت ہے۔ میں اوڈیشہ کے لوگوں اوروزیراعلی موہن مانجھی کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔“

مندردرشن اورفائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت
اس موقع پروزیراعظم مودی نے جگن ناتھ مندرکا دورہ کیا اورریاستی اورمرکزی حکومت کی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے اوڈیشہ کے ثقافتی ورثے اورروحانی شعورکوہندوستانیت کی روح قراردیا۔

ٹرمپ کی دعوت سے متعلق سیاسی ہلچل

نریندر مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب امریکی صدارتی انتخابی مہم سے قبل ممتازعالمی رہنماؤں کومدعو کرنے کی ٹرمپ کی کوششوں کے بارے میں قیاس آرائیاں عروج پرہیں۔ ایسے میں مودی کی اوڈیشہ کی ترجیح کوسیاسی اورثقافتی پیغام بھی سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

27 minutes ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

1 hour ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

1 hour ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

2 hours ago