قومی

PM Modi praised Devavrat Mahesh Rekhe: پی ایم مودی نے کی دیوورت مہیش ریکھے کی تعریف، کاشی میں 200 سال میں پہلی بار دنڈ کرم پاراین مکمل

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے اہلیہ نگر کے رہنے والے 19 سالہ ویدمورتی دیوورت مہیش ریکھے کی شاندارروحانی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ دیوورت نے 2 اکتوبر سے 30 نومبر تک وارانسی کے ولبھ رام شالیگرام سانگ وید ودیالیہ میں ’دنڈکرَم پارایَن مکمل کیا، جو 200 سال میں پہلی بار کاشی میں انجام دیا گیا۔ اس سے قبل تقریباً 200 سال پہلے مہاراشٹر کے ناسک میں ویدیامورتی نارائن شاستری دیو نے یہ عمل کیا تھا۔ اس نادر کارنامے نے مذہبی اور ویدی حلقوں میں بے پناہ احترام حاصل کیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کیا کہا؟

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر ویدمورتی دیوورت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا 19 سال کے ویدمورتی دیوورت نے جو کیا ہے، اسے آنے والی پیڑھیاں یاد رکھیں گی،بھارتی سنسکرتی کے تئیں ان کی نشٹھا قابل تعریف ہے۔ شکل یجووید   کی مادھندنی شاخا کے 2000 منترں سے یکت  دنڈکرَم پارایَن کو بغیر کسی وچھتی کے 50 دن میں پورا کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ اس میں ویدک شلوکوں اور پُنیہ شبدوں کا انترہین (بے غلطی) چھارن  شامل ہے۔ وہ ہماری گرو پرمپرا کے اُتم  ادھارن ہیں۔نریندرمودی نے کہا کہ کاشی کے رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے انہیں اس بات کی خاص خوشی ہے کہ یہ شاندار روایت اس پَوِتر نگر میں زندہ ہوئی۔ انہوں نے دیوورت کے خاندان، سنتوں، رشیوں، ودوانوں اور ان تنظیموں کو بھی  پرنام کیا ،جنہوں نے ان کی مدد کی۔

شری نگیری مٹھ نے کیا اعزاز سے نوازا

دیوورت کے والد مہیش چندرکانت ریکھے ان کے گرو بھی ہیں۔ ان کی کامیابی پر شری نگیری شاردہ پیٹھ کے جگدگرو شنکر آچاریہ نے دیوورت کو سونے کا ابھوشن اور ایک لاکھ 11 ہزار 116 روپے کا نقد انعام دے کر سمانت کیا۔ اس موقع پر وارانسی میں ایک شاندار جلوس بھی نکالا گیا، جو رَتھ یاترا چوراہا سے مہموُر گنج تک گیا۔

دندکرم پارایَن کیا ہے؟

دنڈکرَم پارایَن ویدی پرمپرا کا ایک اعلیٰ ترین اور انتہائی کٹھن آنوشٹھان مانا جاتا ہے، جس میں وید منترؤں کو ایک مخصوص ترتیب اور عدم وقفہ کے ساتھ مسلسل دنوں تک پڑھا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف روحانی اور ذہنی طاقت کا امتحان ہے، بلکہ وادیہ کاری (Vedic recitation) کے انتہائی پیچیدہ اصولوں پر مبنی ہے۔ کاشی میں 200 سال بعد یہ روایت دوبارہ زندہ ہونا اور اسے ایک 19 سالہ نوجوان کا انجام دینا بھارتی سنسکرتی، وید پرمپرا اور نئی پیڑھی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم کی تعریف نے اس کامیابی کو قومی سطح پر ایک بڑی پہچان دے دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Baby Girl Death Due to Loud Volume of DJ: اتر پردیش: بلیا میں ڈی جے کی تیز آواز سے 20 روزہ بچی کی موت، خاندان میں کہرام

منیئر تھانہ علاقے کے مڈیاری گاؤں میں پیش آیا واقعہ، اہل خانہ نے ڈی جے…

15 minutes ago

Delhi Building Collapse: نئی دہلی کے پہاڑ گنج میں زیر تعمیر ہوٹل کی عمارت کا حصہ منہدم، 8 مزدور زخمی

دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آیا حادثہ، زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل…

46 minutes ago

CM Bhupendra Patel: قبائلی علاقوں اور آدیواسیوں کی ہمہ جہت ترقی کا عزم وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا کیا: بھوپیندر پٹیل

بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات کے چھوٹا اُدے پور میں ریاستی…

1 hour ago

India-Somalia Relations: بھارت اور صومالیہ کے درمیان پہلی خارجہ دفتر سطح کی بات چیت، سمندری قزاقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

موغادیشو میں دونوں ممالک کی اہم میٹنگ، جہازوں کے اغوا اور ملاحوں کے تحفظ کے…

1 hour ago

Prayagraj Metro Project: پریاگ راج میں جلد دوڑے گی میٹرو، 12 ہزار کروڑ روپے کے منصوبے میں بنیں گے 45 اسٹیشن

پریاگ راج میں 60 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کا خاکہ تیار کر لیا گیا…

2 hours ago