FILE PHOTO- Nitish Kumar
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے بعد ریاست میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت قائم ہو چکی ہے، لیکن اقتدار کی اندرونی سیاست نے موڑ اختیار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جماعت جے ڈی یو سے نہ صرف محکمہ داخلہ (Home Department) کی ذمہ داری چھن کر بی جے پی کو مل گئی ،بلکہ منگل (2 دسمبر 2025) کو اسمبلی اسپیکر کا عہدہ بھی بی جے پی کے حصے میں چلا گیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر پریم کمار کو بلا مقابلہ اسمبلی کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ اس سیاسی تبدیلی نے بہار میں ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ اتحاد کے اندر کہیں کوئی بڑی سیاسی چال تو نہیں رہی؟اسی خلفشار کے درمیان آر جے ڈی اور گرینڈ الائنس کے رہنما کھل کر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی بہت جلد نتیش کمار کو وزارت اعلیٰ (سی ایم)کی کرسی سے ہٹا دے گی اور بہار میں اپنا وزیر اعلیٰ بنائے گی۔
آر جے ڈی کا بڑا دعویٰ
آر جے ڈی کے پرنسپل جنرل سکریٹری اور رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے اے بی پی نیوز سے گفتگو میں کہا”بی جے پی اپنی سرکار بنانے کی سمت میں آگے بڑھ گئی ہے۔ محکمہ داخلہ لے لیا، دو نائب وزیر اعلیٰ بی جے پی کے پاس ہیں، اسپیکر بھی بی جے پی کا ہو گیا۔ بہت جلد بی جے پی نتیش کو ہٹا کر اپنا وزیر اعلیٰ بنائے گی۔ بی جے پی کئی ریاستوں میں سیاسی کھیل کر چکی ہے، یہاں بھی ویسا ہی ہوگا۔”
گرینڈ الائنس کا دوسرا سب سے مضبوط دعویٰ
گرینڈ الائنس کی اتحادی پارٹی IIP کے صدر اور ایم ایل اے آئی پی گپتا نے بھی اسی طرح کی بات دہرائی۔ ان کا کہنا تھا:”نتیش کمار کو سی ایم کی کرسی سے بی جے پی ہٹائے گی۔ سب کچھ بی جے پی کے پاس جا رہا ہے، اب وہ اپنی حکومت بنائے گی۔”آر جے ڈی کے سینئر رہنما بھائی ویریندر نے بھی کہا:”جیسے گھریلو محکمہ ان کے پاس گیا، اسی طرح اسپیکر بھی بی جے پی کو مل گیا۔ انتظار کیجیے، جلد ہی مہاراشٹر جیسی تبدیلی بہار میں بھی نظر آئے گی۔”
بی جے پی کا جواب
گرینڈ الائنس کے دعووں پر بی جے پی نے سخت ردعمل دیا ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے سنجیو چورسیا نے کہا:”نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے محکمہ داخلہ ، دو ڈپٹی سی ایم اور اسپیکر کا فیصلہ آپسی اتفاق سے ہوا ہے۔ اپوزیشن جھوٹ اور کنفیوژن پھیلا رہا ہے۔”اگرچہ بی جے پی مسلسل اعتماد ظاہر کر رہی ہے، لیکن وزارتوں کے تیز رفتار تبادلے اور اہم عہدوں پر کنٹرول نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل ضرور مچا دی ہے۔ کیا واقعی کوئی بڑی تبدیلی ہونے والی ہے یا یہ سب سیاسی دباؤ پیدا کرنے کی حکمتِ عملی ہے؟ آنے والے دن بہار کی سیاست کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…