قومی

وزیر اعظم مودی نے جرمنی کی لڑکی کا ’من کی بات‘ میں کیا تھا ذکر، ملاقات کے بعد جانئے کیسے بدل گئی ان کی زندگی؟

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے’من کی بات‘ اپڈیٹس پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے اورجرمنی کی ایک لڑکی کیسمے کی کامیابی کا ذکرکیا گیا تھا، جس کے بعد سے کیسمے کی زندگی پہلے سے بدل گئی۔ وزیراعظم مودی نے بتایا کہ کیسمے جرمنی نژاد کی ہیں اورپیدائش سے ہی دیکھنے سے محروم ہیں، لیکن اس کے باوجود اآنکھوں کی روشنی کیسمے کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بن پائی۔ کیسمے کو ہندوستان اورہندوستانی تہذیب سے بہت لگاؤ ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ کیسمے سنسکرت سمیت 12 زبانوں میں گا سکتی ہیں۔ ایک ویڈیو میں کیسمے بھکتی میں لین ہوکرسنسکرت میں منترگاتی ہوئی بھی نظرآرہی ہیں۔

وزیراعظم مودی میرے رول ماڈل

جرمن گلوکارہ نے بتایا کہ وزیراعظم مودی اتنے بڑے لیڈرہونے کے بعد بھی جب میرا نام اپنے پروگرام میں لیا تو یہ میرے لئے بڑی حصولیابی تھی۔ اس کے بعد سے میرے پاس ہرروز 12-10 انٹرویو کے لئے کال آتی تھیں۔ کیسمے نے بتایا کہ ایک دن میرے پاس کال آئی کہ وزیراعظم مودی مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ ملاقات کا ذکرکرتے ہوئے کیسمے نے کہا کہ وزیراعظم کافی مزاحیہ ہیں اور لطیفے سناتے ہیں۔ کیسمے کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندرمودی کواپنا رول ماڈل مانتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وزیراعظم مودی کوان کا گانا پسند آئے گا، جس کی وجہ سے وہ ہندوستان کے تئیں میرا پیاردیکھ پائے۔ کیسمے نے بتایا کہ مجھے موسیقی اورروحانیت کافی پسند ہے۔

آپ کوبتا دیں کہ وزیراعظم مودی نے آل انڈیا ریڈیو پراپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کی 105ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی ثقافت اورہندوستانی موسیقی اب عالمی ہوچکی ہے۔ ان کی طرف دنیا بھرکے لوگوں کا لگاؤ ​​دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ جرمنی کی رہنے والی 21 سالہ کیسمے کبھی ہندوستان نہیں آئی ہے، لیکن وہ ہندوستانی موسیقی کی دیوانی ہے، جس نے کبھی ہندوستان کو دیکھا تک نہیں، اس کی ہندوستانی موسیقی میں یہ دلچسپی، بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔ کیسمے پیدائش سے ہی دیکھ نہیں پاتی ہے، لیکن یہ مشکل چیلنج انہیں غیرمعمولی حصولیابیوں سے روک نہیں پائی۔ موسیقی اور تخلیقی صلاحیتوں میں ان کی دلچسپی ایسی تھی کہ انہوں نے بچپن سے ہی گانا شروع کردیا۔ انہوں نے ایک جرمن لڑکی کا آڈیوکلپ چلایا اورکہا کہ یہ سن کر آپ حیران ہوگئے ہوں گے کہ یہ کتنی پیاری آوازہے اورہرلفظ میں اس کے جذبے کوہم محسوس کرسکتے ہیں۔ اگرمیں آپ کوبتاؤں کہ یہ سریلی آواز کسی جرمن لڑکی کی ہے تو آپ اوربھی حیران ہوں گے۔ اس بیٹی کا نام کیسمے ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے تب بتایا تھا کہ کیسمے کوہندوستانی موسیقی سے صرف 6-5 سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا۔ ہندوستانی موسیقی نے اسے اتنا مسحورکیا، کہ وہ اس میں پوری طرح جذب ہوگئیں۔ انہوں نے طبلہ بجانا بھی سیکھا ہے۔ انہوں نے کئی ہندوستانی زبانوں میں گانے میں مہارت حاصل کی ہے۔ سنسکرت، ہندی، ملیالم، تمل، کنڑ ہو یا آسامی، بنگالی، مراٹھی، اردو، ان سب میں انہوں نے اپنی آوازپرمہارت حاصل کی ہے۔ وزیراعظم نے کنڑاورسنسکرت میں کیسمے کے گانے بھی گائے۔ انہوں نے کہا، “میں ہندوستانی ثقافت اورموسیقی کے لئے جرمنی کی کیسمے کے جذبے کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں۔ ان کی کوششیں ہرہندوستانی کومتاثرکریں گی۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

44 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

57 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago