بھارت ایکسپریس۔
PM Modi in Lok Sabha: پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی سیشن کی شروعات ہوگئی ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی صبح 11 بجے وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 75 سال کے پارلیمانی سفرپر بحث ہو رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے پانچ دنوں تک چلنے والے سیشن کے لئے ایجنڈا پہلے ہی جاری کردیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ چار ایسے بل ہیں، جنہیں پیش کیا جانا ہے۔ آج پرانی پارلیمنٹ میں ہی پارلیمانی کارروائی ہونے والی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 75 سالوں کے پارلیمانی سفرکو یاد کرنے اور نئے ایوان میں جانے سے پہلے ان کے ترغیب دینے والے لمحموں کو تاریخ کی اہم گھڑی کو یاد کرکے آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب اس تاریخی عمارت کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ آزادی سے پہلے یہ ایوان ایمپیریل لیجسٹیو کونسل تھا۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ کی عمارت کے طور پرپہچان ملی۔
پرانی عمارت آنے والی نسلوں کو دے گی ترغیب
لوک سبھا میں دیئے گئے اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیرملکی حکمرانوں نے لیا تھا، لیکن ہمیں یہ بات کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ اس عمارت کی تعمیر میں محنت، پسینہ اورپیسہ میرے ملک کے باشندوں کا لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھلے ہی نئی بلڈنگ میں جائیں گے۔ مگریہ پرانی عمارت بھی آنے والی نسلوں کو ہمیشہ ترغیب دیتی رہے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…