بین الاقوامی

Qazi Faez Isa As 29th Chief Justice of Pakistan: کون ہیں قاضی فیض عیسیٰ،؟ جنہیں بنایا گیا پاکستان کا چیف جسٹس؟ جانئے پوری تفصیل

Justice Qazi Faez Isa Took Oath As 29th Chief Justice of Pakistan: پاکستان کو یا چیف جسٹس مل گیا ہے۔ اتوارکے روز چیف جسٹس قاضی فیض عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی جگہ لی ہے۔ بندیال سابق وزیراعظم عمران خان ے قریبی مانے جاتے تھے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کئی بار عمران خان کو بڑی راحت دی ہے۔ جسٹس عیسیٰ کو عمران خان کا مخالف مانا جا تا ہے۔

بیوی کو ساتھ اسٹیج پر لے گئے

63 سالہ جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کو اسلام آباد کے ایوان صدر میں ان کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔ اس وقت کارگزار وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی موجود تھے۔ صدر عارف علوی نے انہیں حلف دلایا۔ اس دوران آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وزراء اور سینئرافسران بھی موجود تھے۔ جسٹس عیسیٰ اپنی بیوی سرینا عیسیٰ کو ساتھ میں اسٹیج پر لے کرگئے تھے۔ عام طور پر حلف برداری تقریب میں فیملی کے اراکین کو اسٹیج کے آگے کی صف میں بٹھایا جاتا ہے۔ اس طرح جسٹس عیسیٰ نے نئی روایت شروع کی۔ ان کے اس قدم کی لوگ تعریف بھی کر رہے ہیں۔

تنازعہ میں رہی ہیں سرینا عیسیٰ

سرینا عیسیٰ تنازعہ میں رہی ہیں۔ سال 2019 میں داخل ایک معاملے میں ٹی وی چینلوں نے انہیں ایک چھڑی کی مدد سے چلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ الزام لگایا تھا کہ جسٹس فیض نے بے پناہ دولت کمائی اور لندن میں جائیداد بنائی، جس کی اصل مالک سرینا عیسیٰ ہیں۔ اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان نے جسٹس فیض کو کافی پریشان کیا تھا۔ تاہم بعد میں جسٹس فیض اوران کی اہلیہ کو الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔

کوئٹہ میں ہوئی تھی پیدائش

جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کی پیدائش 26 اکتوبر 159 کو کوئٹہ میں ہوئی تھی۔ ان کے والد قاضی محم عیسیٰ پاکستنا کے بانی محمد علی جناح کے قریبی تھے۔ ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں ہوئی پھرکراچی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لندن چلے گئے تھے، جہاں انہوں نے بارپروفیشنل کا امتحان پاس کیا تھا۔ جسٹس فیض عیسیٰ نے 1985 میں بلوچستان ہائی کورٹ میں بطور وکیل اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ 1998 میں وہ سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔ انہیں 27 سالوں تک بلوچستان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کا تجربہ ہے۔ سال 2009 میں بلوچستان ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ انہوں نے 2009 سے 2014 تک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر کام کیا۔ سال 2014 میں پرموشن پاکر وہ سپریم کورٹ پہنچے۔ گزشتہ روز انہوں نے چیف جسٹس عہدے کا حلف لیا ہے۔ جسٹس فیض عیسیٰ کی مدت کار 13 ماہ کی ہوگی۔ ان کی مدت 25 اکتوبر 2024 کو ختم ہوگی۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mahakumbh 2025 : مہا کمبھ میلہ میں شرکت کے لئے پریاگ راج پہنچیں پرینکا چوپڑا،اداکارہ نے شیئر کی میلہ سے متعلق تصاویر

پرینکا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک کلپ پوسٹ کیا ہے۔ اس کلپ کو دیکھ…

1 minute ago

Trump will take his oath using two symbolic Bibles: امریکی صدر کی تاج پوشی ،دوبائبل پر ہاتھ رکھ کر اٹھائیں گے حلف، ماں سے جڑا یہ واقعہ

ٹرمپ کو امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس حلف دلائیں گے۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ دو…

1 hour ago

Meta to launch Edit: میٹا کا بڑا اعلان، ٹِک ٹاک پر پابندی لگتے ہی نئی ایپ ایڈِٹ متعارف، جانیے خاص فیچرز

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ ایڈیٹ ایپ اگلے ماہ سے آئی…

1 hour ago