قومی

Parliament Special Session 2023: ملیکا ارجن کھڑگے نے لوک سبھا میں کہا- 70 سال میں ہم نے ملک کی جمہوریت کو مضبوط کیا

پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کا آغازہوگیا ہے۔ راجیہ سبھا اورلوک سبھا دونوں ہی ایوان میں اراکین نے حصہ لیا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکا ارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پرتنقید کی ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے لوک سبھا میں ایک بار پھرمنی پورکا موضوع اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آخری سیشن میں منی پورموضوع پربحث کرنا چاہتے ہیں۔ اس بات پرلوک سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے انہیں یہ جواب دیا کہ وہ اس موضوع پر بحث کے حق میں تھے، لیکن اپوزیشن نے اس موضوع پر بحث نہیں ہونے دیا۔

ملیکا ارجن کھڑگے نے اپنی شاعری کے ذریعہ مرکزی حکومت پرنشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرآپ سے کچھ نہیں ہوپاتا ہے تو آپ کرسی چھوڑ دیں۔  آپ کو بات بات پر ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

بدلنا ہے تواب حالات بدلو،

ایسے نام بدلنے سے کیا ہوتا ہے؟

 دینا ہے تو نوجوانوں کو روزگاردو، سب کوبے روزگارکرکے کیا ہوتا ہے؟

دل کوتھوڑا بڑا کرکے دیکھو لوگوں کو مارنے سے کیا ہوتا ہے؟

کچھ کرنہیں سکتے توکرسی چھوڑ دو بات بات پرڈرانے سے کیا ہوتا ہے؟

اپنی حکمرانی پرتمہیں غرورہے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے سے کیا ہوتا ہے؟

کانگریس صدر نے دیا 70 سالوں کا حساب

ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ آئین کی تعمیر کرنے والی 7 لوگوں کے اراکین کے کردار میں سب سے ضروری کردار بابا صاحب امبیڈکر کی تھی۔ ایک شخص نے آئین کو مضبوط کرنے کے لئے ملک کو مضبوط کرنے کے لئے کام کیا۔ یہ سب کانگریس کی حکومت میں ہوا۔ ہم نے اسے محنت سے کمایا ہے، اسے ہم گنوانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کو لگتا تھا کہ ہندوستان انگوٹھا چھاپ ملک ہے۔ ہمیں باربار ٹوکا جاتا ہے کہ ہم نے 70 سالوں میں کیا کیا۔ ہم نے 70 سالوں میں ملک کو مضبوطی دی ہے۔ آپ کے پاس بولنے کے لئے کچھ نہیں ہے تو آپ یہی کہہ دیجئے۔

ملیکا ارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین سے کی یہ اپیل

ملیکا ارجن کھڑگے نے اپنے اندازمیں کہا کہ میں رات کو دوڑتے دوڑتے یہاں پہنچا ہوں۔ یہاں آنے سے پہلے میں نے سوچا تھا کہ آج کا دن بہت اچھا ہے۔ ہمارے چیئرمین صاحب (نائب صدرجگدیپ دھنکھڑ) غصے میں نہیں رہیں گے اور کسی کو ڈرائیں گے نہیں۔ سبھی کومحبت کے ساتھ لے کرایک ساتھ چلیں گے۔  اسی امید کے ساتھ میں یہاں آیا تھا۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ آج کان دن خوشی کا دن ہے، ہمارے ساتھ سنجے سنگھ اورراگھو چڈھا کو ایوان میں لے کرآئیے۔ اگراسپیشل سیشن کے پہلے دن دو اراکین کو باہررکھنا ٹھیک نہیں لگتا۔ آپ بڑا دل دکھائیے، غصہ کم کردیجئے۔

یہ بھی پڑھیں:  Parliament Special Session 2023: پارلیمنٹ پر حملہ، خواتین اراکین پارلیمنٹ کی تعریف اور سابق وزرائے اعظم کا ذکر، وزیر اعظم مودی کا پرانے پارلیمنٹ میں آخری خطاب

اس سے پہلے آج راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ جی-20 نئی دہلی سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پرپورے ملک کو مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ جی-20 کے کامیاب انعقاد نے ہرہندوستانی کا دل فخرسے لبریزکردیا ہے اورعالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

6 minutes ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

32 minutes ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

40 minutes ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

42 minutes ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

54 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

1 hour ago