وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ریاست منی پور کے ضلع چوراچاندپور کا دورہ کیا جہاں مقامی افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مقامی روایات کے مطابق وزیراعظم کو زومی اور تھاداؤ کوکی قبائل کی روایتی چادریں پیش کی گئیں، جب کہ ایک ننھی بچی نے ان کا اسکیچ بنا کر تحفے میں دیا، جسے وزیرِاعظم نے مسکرا کر قبول کیا۔ وزیرِاعظم مودی نے اس موقع پر ریاست میں 7,300 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں شہری سڑکوں، نکاسی آب اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 3,600 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا ’’منی پور اربن روڈز اینڈ ڈرینیج پروجیکٹ‘‘ بھی شامل ہے۔
مزید برآں وزیر اعظم نے پانچ قومی شاہراہ منصوبوں، جن کی مجموعی مالیت 2,500 کروڑ روپے سے زائد ہے، کے سنگ بنیاد کے ساتھ ساتھ ’’منی پور انفوٹیک ڈیولپمنٹ (MIND) پروجیکٹ‘‘ اور نو مختلف مقامات پر ورکنگ ویمن ہاسٹلز کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں وزیرِاعظم نے ریاستی دارالحکومت امپھال کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے 1,200 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبے عوام کے لیے وقف کیے۔ ان منصوبوں میں سول سیکریٹریٹ، آئی ٹی اسپیشل اکنامک زون (SEZ)، نیا پولیس ہیڈکوارٹر، دہلی اور کولکاتا میں منی پور بھون اور چار اضلاع میں خواتین کے لیے مخصوص ’’ایما مارکیٹس‘‘ شامل ہیں، جو خواتین کی خودمختاری کی علامت ہیں۔
اس سے قبل آج ہی وزیر اعظم مودی نے میزورم کی پہلی ریلوے لائن ’’بیرابی-سائرنگ ایکسپریس‘‘ قوم کے نام وقف کی۔ انھوں نے اسے میزورم کے لیے ’’ترقی کی لائف لائن‘‘ قرار دیا، جس سے مقامی کاروبار کو قومی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ حالاں کہ خراب موسم کے باعث وزیرِاعظم مودی پروگرام کے مقام تک نہیں پہنچ سکے اور انھوں نے ایزول کے عوام سے ایئرپورٹ سے ہی خطاب کیا اور ورچوئلی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
شہر مسلسل پھیل رہے ہیں اور روزگار کی تلاش میں بڑی تعداد میں لوگ شہری…
کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور سے مبینہ طور پر 100 روپے رشوت لینے کا ویڈیو سوشل…
سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…
مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…