قومی

Bihar Adhikar Yatra: ’’بہار ادھیکار یاترا سے لائیں گے تبدیلی، بی جے پی کے پاس وژن نہیں…‘‘، پی ایم مودی کے بہار دورے پر تیجسوی یادو کا نشانہ

پٹنہ: بہار اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز کئی اہم مسائل پر اپنی بے باک رائے پیش کی۔ اس دوران انہوں نے 16 ستمبر سے شروع ہونے والی بہار ادھیکار یاترا کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ ساتھ ہی بی جے پی لیڈران کے مجوزہ بہار دورے پر بھی سخت تبصرہ کیا۔

مشترکہ یاترا سے الگ ہے بہار ادھیکار یاترا

بہار ادھیکار یاترا کو لے کر پوچھے گئے سوال پر تیجسوی یادو نے کہا کہ پچھلی بار ہماری یاترا 20 سے زیادہ اضلاع تک ہوئی تھی۔ اب جو اضلاع رہ گئے تھے، وہاں جائیں گے اور عوام کے درمیان اپنی بات رکھیں گے۔ یاترا کے نام میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی پارٹی کی الگ یاترا ہے اور مشترکہ یاترا سے الگ ہے۔

بہار میں یقینی طور پر تبدیلی ہوگی: تیجسوی

تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ اس بار بہار میں یقینی طور پر تبدیلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام بے روزگاری، مہنگائی، بدعنوانی اور جرائم سے پریشان ہیں۔ ریاست میں جس طرح بدعنوانی اور جرائم بڑھے ہیں، لوگ مایوس ہیں اور موجودہ حکومت سے غصہ ہیں۔ ایسے میں اس بار تبدیلی طے ہے۔

نیپال کی حالیہ سیاسی صورت حال پر بات کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ وہاں کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو کارگزار وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ نیپال کے عوام کی امیدوں پر پوری اتریں گی۔ نئی حکومت لوگوں کے خوابوں کو پورا کرے گی۔

بھارت-پاکستان کرکٹ میچ کو لے کر پوچھے گئے سوال پر تیجسوی یادو نے حکومت پر سوال کھڑے کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم خون، پانی اور رشتہ نہیں چاہتے ہیں تو کرکٹ میچ کیوں ہو رہا ہے؟ لوگ تو سوال اٹھائیں گے اور یہ حکومت سے جائز سوال ہے۔

بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بہار دورے پر تیجسوی یادو نے نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف انتخابات کے وقت ہی بہار کو یاد کرتے ہیں، انتخابات ختم ہوتے ہی بہار کو بھول جاتے ہیں۔ اس بار جتنی بار بھی آئیں گے، لوگ انہیں خالی ہاتھ واپس بھیج دیں گے۔

تیجسوی نے مزید کہا کہ بی جے پی صرف انتخابی سیاست کرتی ہے اور عوامی خدمت کے لیے اس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ اس بار تبدیلی یقینی ہے کیونکہ عوام بے روزگاری، بدعنوانی اور جرائم سے تنگ آ چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Supreme Court on Traffic Challan: ٹریفک چالان کی ادائیگی میں نہ کریں تاخیر، بجلی کے بل میں بھی شامل ہوسکتی ہے بقایا رقم؟ سپریم کورٹ نے دی تجویز

سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…

1 minute ago

UP Election Muslim Vote Bank: اکھلیش کے پی ڈی اے فارمولے میں اویسی کی انٹری؟ 150 نشستوں پر اے آئی ایم آئی ایم کی تیاری، مسلم ووٹ پر بڑھا مقابلہ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…

5 minutes ago

Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ

مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…

31 minutes ago

Massive Protest Against Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کا محاذ، دہلی، یوپی سمیت ملک بھر میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…

37 minutes ago