Heeraben Modi: وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت ناساز ہے۔ انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال کے مطابق ان کی صحت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ ادھر خبریں یہ بھی آ رہی ہیں کہ پی ایم مودی اپنی ماں سے ملنے جا سکتے ہیں۔
یو این مہتا اسپتال نے پی ایم مودی کی والدہ کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔ اسپتال کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی حالت مستحکم ہے۔
بتا دیں کہ اس سال 18 جون کو پی ایم مودی کی والدہ 100 سال کی ہو گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں- PM Modi’s Brother’s car accident: پی ایم مودی کے بھائی اور ان کا خاندان کرناٹک میں سڑک حادثے میں زخمی
ایک دن پہلے ہوا تھا بھائی کا ایکسیڈنٹ
پی ایم مودی کے بھائی پرہلاد دامودر داس مودی اور ان کے اہل خانہ منگل کو میسور میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔ جس کے بعد سبھی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم جمعرات کو جے ایس ایس ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو کڈاکولا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یہ خاندان مرسڈیز بینز کار میں بانڈی پور کے سیاحتی مقام پر جا رہا تھا۔ حادثہ، کار ڈرائیور کے کنٹرول کھونے اور سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔
-بھارت ایکسپریس
آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…
تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…