قومی

World Water Day: وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈورں نے ورلڈ واٹر ڈے پردیا پیغام،  مودی نے کہا-پانی کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت

نئی دہلی :عالمی یومِ آب کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے پانی کے تحفظ کا عزم دوبارہ دہرانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی نہ صرف زندگی کی بنیاد ہے بلکہ ہمارے سیارے کے مستقبل کو بھی تشکیل دیتا ہے۔اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نریندر مودی  نے لکھا، “پانی ہمیں زندگی دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ عالمی یومِ آب کے موقع پر آئیں ہم ہر بوند کو بچانے اور اس کا ذمہ داری سے استعمال کرنے کے عزم کو مضبوط کریں۔ یہ دن ان لوگوں کی تعریف کا بھی ہے جو پائیدار طریقوں کو فروغ دے رہے ہیں اور آگاہی پھیلا رہے ہیں۔”

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے جل شکتی سی آر پاٹل نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں پانی کے انتظام، تحفظ اور ترقی کے میدان میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ ان کے مطابق پانی کا تحفظ اب عوامی شمولیت سے چلنے والی ایک مضبوط قومی تحریک بن چکا ہے، جہاں پالیسیوں کے ساتھ عوام کا فعال کردار نئی توانائی فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صاف پینے کے پانی کی بہتر دستیابی سے خواتین کی محنت میں کمی آئی ہے اور ان کی زندگی میں سہولت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ بچوں کی صحت اور صفائی کے حالات میں بھی مثبت بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جو ایک صحت مند معاشرے کی علامت ہے۔ ملک میں آبی ذخائر کے تحفظ، بارش کے پانی کے ذخیرے اور پائیدار استعمال کی سمت میں مسلسل کام جاری ہے۔

اسی موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نبین نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے عزم کو مضبوط کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

ادھر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر شنگھ دھامی نے کہا کہ ان کے صوبے میں پانی صرف ایک وسیلہ نہیں بلکہ ثقافت، عقیدت اور وجود کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں خشک ہوتے آبی ذرائع اور ندیوں کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔تمام لیڈروں نے اس بات پر زور دیا کہ شہری پانی کے تحفظ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے یہ قیمتی وسیلہ محفوظ رہ سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago