نئی دہلی :بنگلہ دیش میں اتوار کی صبح ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک میل ٹرین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ کومیلا کے پڈوا بازار لیول کراسنگ پر پیش آیا، جہاں ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں سات مرد، تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً 2:45 بجے پیش آیا جب ٹرین نے بس کو زوردار ٹکر ماری۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین بس کو تقریباً آدھا کلومیٹر تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق حادثے کے وقت لیول کراسنگ پر کوئی گیٹ مین موجود نہیں تھا، جو اس سانحے کی ایک بڑی وجہ سمجھی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں مزید اموات ہوئیں اور تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے 18 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ امدادی کارروائیوں میں پولیس، ہائی وے پولیس اور فائر سروس کے اہلکاروں نے حصہ لیا اور مقامی لوگوں نے بھی زخمیوں کو نکالنے میں مدد فراہم کی۔ریلوے حکام کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات کے لیے دو الگ الگ انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایک ڈویژنل سطح پر اور دوسری علاقائی سطح پر۔ اس کے علاوہ پڈوا بازار کراسنگ پر تعینات دو گیٹ مینوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بس چپن نواب گنج سے لکشمی پور جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد چٹاگانگ اور کومیلا کے درمیان ریلوے ٹریفک معطل کر دی گئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک اور رپورٹ کے مطابق بس ٹرین کے انجن میں پھنس گئی تھی اور ٹرین کے رکنے سے پہلے تقریباً ایک کلومیٹر تک گھسٹتی رہی، جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈھاکہ-چٹگاؤں ریلوے روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت تقریباً تین گھنٹے تک معطل رہی، جبکہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…