قومی

Bihar Diwas 2026: وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم بہار کے موقع پر پیغام—ترقی یافتہ بہار سے ہی بنے گا ترقی یافتہ بھارت

نئی دہلی :آج 22 مارچ کو یومِ بہار منایا جا رہا ہے۔ سن 1912 میں اسی دن بہار ایک الگ صوبے کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور گورنر  سید عطا حسنین نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں بہار کے عوام کو “اپنے خاندان کے افراد” قرار دیتے ہوئے کہا، “یومِ بہار کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہماری یہ سرزمین جو بھارتی تہذیب کو عظمت اور روحانیت عطا کرتی ہے، آج ترقی کے نئے ابواب رقم کر رہی ہے۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “ترقی یافتہ بہار” ہی “ترقی یافتہ بھارت” کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔

دوسری جانب ریاستی دارالحکومت پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں یومِ بہار کی تقریبات بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر تین روزہ شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا عنوان “ترقی یافتہ بہار، روشن بہار” رکھا گیا ہے۔ میدان کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور یہاں ریاست کی ترقی کو اجاگر کرنے والی نمائشیں بھی لگائی گئی ہیں، جبکہ شام کو ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نیتش کمار نے بہار کی شاندار تاریخ کو یاد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ریاست کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہار مضبوط عزم کے ساتھ روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

گورنر سید عطا حسنین نے بھی دنیا بھر میں مقیم بہاریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے صوبے کی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بہار کی ثقافتی وراثت اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عوام سے ترقی کے دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کی۔یومِ بہار صرف ایک سرکاری تقریب نہیں بلکہ یہ اس عظیم سرزمین کی یاد دہانی بھی ہے جس نے دنیا کو جمہوریت کا پہلا سبق دیا اور نالندہ یونیورسٹی جیسے عظیم تعلیمی مراکز قائم کیے۔ آج جب بہار بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے تو یہ دن نوجوانوں میں نیا جذبہ اور حوصلہ پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi: ’گیانیش کمار نے فارم-6 میں غیر قانونی تبدیلی کر کے عہدے کا غلط استعمال کیا‘، راہل گاندھی کا بڑا الزام

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…

33 minutes ago