کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کو نشانہ بنانے کے بعد جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اس اتحاد کے بارے میں کچھ بھی کہیں، لیکن یہ ‘انڈیا’ ہے، جو منی پور کو ٹھیک کرنے اور ہر عورت اور بچے کے آنسو پونچھنے میں مدد کرے گا۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ یہ اپوزیشن اتحاد منی پور میں ہندوستان کے تصور کی تعمیر نو کرے گا۔
وزیر اعظم مودی نے آج حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈیا’ کو ملک نے اب تک کا سب سے “سب سے بے سمت” اتحاد قرار دیا اور ایسٹ انڈیا کمپنی اور انڈین مجاہدین جیسے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف ملک کا نام استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم نے یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےیہ بات کہی۔ پی ایم مودی کے اس بیان کے بعدا پوزیشن کے خیمے سے مسلسل تنقید کی جارہی ہے۔
کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ آج منی پور جل رہا ہے ۔ منی پورر کی بات ہم کررہے ہیں اور پی ایم مودی ایسٹ انڈیا کی بات کررہے ہیں ۔ پی ایم مودی ایوان میں کیوں نہیں بولتے ہیں ۔ کھڑگے کا کہنا ہے کہ اگر سرکار بحث کیلئے تیار ہے تو آخر267 پر بحث کیوں نہیں کرتے۔
چھتیس گڑھ کے ڈپٹی سی ایم ٹی ایس سنگھ دیو نے اپوزیشن اتحاد I.N.D.I.A کے نام پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘پی ایم مودی انڈیا کے بوکھلا گئے ہیں۔ منی پور تشدد کا ذکر کرتے ہوئے ڈپٹی سی ایم نے سات سوالات پوچھے۔ انہوں نے لکھا کہ مرکز میں کس کی حکومت ہے؟ بی جے پی کی! ریاست میں کس کی حکومت ہے؟ بی جے پی کی! 83 دن سے کون خاموش ہے؟ منی پور کے سی ایم اور وزیر اعظم!
ڈپٹی سی ایم نے لکھا- اس آگ میں گھی کس نے ڈالا؟ بی جے پی! اس آگ پر ‘تقسیم کرو اور حکومت کرو’ کی روٹی کون بنارہی ہے؟ بی جے پی حکومت! ملک کی جائیداد غریبوں سے نچوڑ کر سرمایہ داروں کو کون بیچ رہا ہے؟ انگریزوں کو کون خفیہ جانکاری لیک کرتا تھا اور آج کی ‘ایسٹ انڈیا کمپنی’ کون ہے؟ سنگھ دیو نے لکھا، ‘سب کو اس کا جواب معلوم ہے! پی ایم مودی انڈیا کے ڈر گئے ہیں۔
ادھر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ مودی جی آپ کانگریس کی مخالفت میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انڈیا سے ہی نفرت کرنے لگ گئے۔ سنا ہے آج آپ نے غصے میں آکر انڈیا پر ہی حملہ بول دیا ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے حافظ سعید اوراسامہ بن لادن سے قریبی رشتے تھے، اس لئے پی ایم مودی انہیں یاد کررہے ہیں ۔ پی ایم کے آبا واجداد انگریزوں سے ملے ہوئے تھے ، اس لئے انہیں ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد آرہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…