قومی

Amit Shah: ’’وزیر اعظم مودی کا ہیلتھ کیئر وژن غریبوں کی زندگیوں کو بدل رہا ہے‘‘، وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگلورو میں کیا میڈیکل کالج کا افتتاح

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز بنگلورو کے نواحی علاقے ناگرور میں سری ادیچنچناگیری مہاسمسٹھانا مٹھ کی جانب سے قائم کردہ ادیچنچناگیری یونیورسٹی اور بی جی ایس میڈیکل کالج اور اسپتال کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں سوامی نرملاننداناتھ سوامی جی، مرکزی وزراء وی سومنّا، ایچ ڈی کمارا سوامی اور کرناٹک اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آر اشوک سمیت کئی معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران روایتی چراغ روشن کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے ادارے کی جامع تعلیم اور سستی صحت کی خدمات کی فراہمی کے عزم کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ادارہ سماج کے ہر طبقے کے لیے تعلیم اور علاج مہیا کر رہا ہے۔ 200 کروڑ روپے کے اس منصوبے میں 1000 بستروں والا اسپتال اور 4000 طلبہ کے لیے سہولیات شامل ہیں۔‘‘

سستا علاج اور کم لاگت تعلیم

امت شاہ نے کہا کہ اسپتال میں غریب مریضوں کو مفت اور سستا علاج فراہم کیا جاتا ہے، جب کہ تعلیمی ادارے میں کم لاگت پر میڈیکل تعلیم دی جاتی ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے صحت کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔ وزیر داخلہ نے یاد دلایا کہ دو دہائی قبل گجرات میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’’غربت اکثر مہنگے علاج کی وجہ سے جنم لیتی ہے۔ آج انھوں نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت سالانہ 60 کروڑ غریب شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔‘‘

صحت عامہ کے لیے ہمہ جہت اقدامات

امت شاہ نے حکومت کے دیگر اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے 12 لاکھ بیت الخلا تعمیر کیے، ’فٹ انڈیا‘ اور ’عالمی یوگا دن‘ جیسے پروگرام شروع کیے، ’پوشن ابھیان‘ اور ’مشن اندردھنش‘ لانچ کیے اور 15 ہزار مقامات پر سستی دوائیں فراہم کی جا رہی ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی نے ہر طرح سستے علاج کی ضمانت دی ہے۔‘‘

میڈیکل تعلیم میں نمایاں پیش رفت

وزیر داخلہ نے میڈیکل تعلیم میں کی گئی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 سے بڑھ کر 780 ہو چکی ہے، ایم بی بی ایس نشستیں 51,000 سے بڑھ کر 1.80 لاکھ اور پی جی نشستیں 31,000 سے بڑھ کر 74,000 ہو گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم ہر سال 1.18 لاکھ ایم بی بی ایس اور 74,000 پی جی ڈاکٹر تیار کر رہے ہیں۔‘‘ اس تقریب میں آشرم ودیا مندر کے سوامی پرماتمانند سرسوتی جی اور چترادُرگا کے مادارا چنّیّا سوامی جی نے بھی شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

3 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

4 hours ago