قومی

PM Modi’s grand road show in Indore: پی ایم مودی نے اندور میں کیا شاندار روڈ شو، کہا – 3 دسمبر کو ایک بار پھر منائیں گے دیوالی

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کے لیے پوری طاقت سے کام کر رہے ہیں۔ منگل کے روز  وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں تین ریلیوں میں شامل ہوئے۔  انہوں نے ملک کے سب سے صاف ستھرے شہر اندور میں ای عظیم الشان روڈ شو بھی کیا۔ ان کے روڈ شو کی تصویریں منظر عام پر آئی ہیں۔

اس سے پہلے اپنی انتخابی مہم کے آخری دن پی ایم مودی نے بیتول، شاجاپور اور جھابوا میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پر سخت نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ 3 دسمبر کو ایک بار پھر دیوالی منائیں گے۔

وزیر اعظم مودی کے اس روڈ شو میں اندور کے باشندے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ سڑکوں اور چوراہوں اور گھروں کی چھتوں سے وزیراعظم کو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ جمع تھے۔ تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ روڈ شو کے دوران نہ صرف خواتین اور بزرگ بلکہ چھوٹے بچوں کا بھی جوش و خروش عروج پر تھا۔

ایم پی میں پی ایم کا آخری پروگرام، زبردست جوش و خروش

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ آج ریاست میں پی ایم مودی کا آخری پروگرام تھا۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے کل 230 سیٹوں پر 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس لیے انتخابی مہم بدھ (15 نومبر) کے روز یہاں رک جائے گی۔ ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت تمام بی جے پی لیڈر پوری طاقت سے کام کر رہے ہیں۔

عام لوگوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے وزیر اعظم مودی جذباتی ہو گئے۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ مودی-مودی نعروں کی گونج کے درمیان وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے آشیرواد سے ہم 3 دسمبر کو ایک بار پھر دیوالی منائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

5 seconds ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

30 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago