PM Modi Kashmir Visit: جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات (07 مارچ) کو پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ 6400 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ سری نگر میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی کے دورہ کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا پروگرام کشمیر کے بخشی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت امید کر رہی ہے کہ اس دورے سے مسلم اکثریتی کشمیر میں پارٹی کے امکانات کو تقویت ملے گی، جہاں پارٹی پہلی بار جنوبی کشمیر میں لوک سبھا کی نشست پر نظر ڈال کر اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پی ایم مودی کی ریلی میں 2 لاکھ لوگ کریں گے شرکت
بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا، ”ہمارے لیے نریندر مودی کی موجودگی ہمارے کارکنوں کے لیے ایک بڑا حوصلہ ہوگا۔ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ اس بات کا بھی پورا امکان ہے کہ وہ کشمیر کے لوگوں کو کوئی اچھی خبر دیں گے۔ اس کے علاوہ مقامی پارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ ریلی میں دو لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو تاریخی بنانے کے لیے ہم نے اپنے سینکڑوں کارکنان کو تعینات کیا ہے۔
شہلا رشید نے کیا کہا؟
سابق سیاسی کارکن شہلا رشید نے(X) ٹویٹر پر لکھا، “انشاء اللہ، کل پی ایم مودی سری نگر کا دورہ کریں گے اور حضرت بل کے مربوط ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جو سری نگر میں مسلمانوں کے سب سے زیادہ قابل احترام زیارت گاہوں میں سے ایک ہے۔ کشمیر کی تاریخ سے واقفیت رکھنے والوں کو اس واقعہ کی اہمیت کا اندازہ ہوگا اور یہ بھی معلوم ہوگا کہ ہم کس حد تک پہنچ چکے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…