بھارت ایکسپریس۔
50 Years Of Emergency: ملک میں 50 سال پہلے اندرا گاندھی کے دوراقتدار میں 25 جون، 1975 کو لگائی گئی ایمرجنسی سے متعلق بی جے پی یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے۔ اسی ضمن میں وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے ”آج کا دن ان سبھی عظیم مردوخواتین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے، جنہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی۔“
وزیراعظم مودی کا ٹوئٹ
وزیراعظم مودی اس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں، ”ایمرجنسی کا کالا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے کانگریس پارٹی نے بنیادی آزادی کو برباد کردیا اورہندوستان کے آئین کوکچل دیا تھا، جس کا ہرہندوستانی بہت احترام کرتا ہے۔“
ملک کو جیل خانہ بنا دیا
وزیراعظم نریندرمودی نے لکھا کہ اقتدار پربنے رہنے کے لئے اس وقت کی کانگریس حکومت نے ہرجمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کی اورملک کوجیل خانہ بنا دیا۔ جو بھی شخص کانگریس سے متفق نہیں ہوتا تھا، اس پرظلم کیا جاتا تھا۔ سب سے کمزورطبقات کونشانہ بنانے کے لئے سماجی طورپررجعت پسندانہ پالیسیاں نافذکی گئیں۔ جن لوگوں نے ایمرجنسی لگائی، انہیں ہمارے آئین سے محبت کا اظہارکرنے کا کوئی حق نہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں، جنہوں نے لاتعداد مواقع پرآرٹیکل 356 لگایا، پریس کی آزادی کوتباہ کرنے کے بل لائے، وفاقیت کو تباہ کیا اور آئین کے ہرپہلوکی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: Emergency Anniversary: اندرا گاندھی نے 50 سال پہلے کیوں لگائی تھی ایمرجنسی؟ کیا کیا تھیں پابندیاں؟
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ جس ذہنیت کی وجہ سے ایمرجنسی لگائی گئی تھی، وہ ذہنیت آج بھی اسی پارٹی میں زندہ ہے۔ وہ اپنی علامت کے ذریعے آئین کے تئیں اپنی نفرت چھپاتے ہیں، لیکن ہندوستان کے لوگ ان کے ارادوں سے پوری طرح واقف ہیں، اس لئے وہ انہیں باربارمستردکررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…