قومی

PM Modi’s appeal: وزیراعظم مودی کی اپیل، ’’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں عطیہ دیں اور ملک کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کریں‘‘

نئی دہلی: آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی مسلح افواج کو احترام پیش کیا اور قوم کے تحفظ میں ان کی غیر متزلزل خدمات کو سراہا۔ ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعظم مودی نے لکھا: ’’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر ہم اُن بہادر مردوں اور عورتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو بے مثال ہمت اور جذبے کے ساتھ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان کا ضبط، حوصلہ اور قربانی بھارت کو محفوظ اور مضبوط بناتی ہے۔ آئیے، ہم سب آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔‘‘

نائب صدر نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی

اس موقع پر وزارت دفاع کے ایک وفد نے نائب صدر کو آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کا لپیل پن لگایا، جس کی قیادت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمے کی سکریٹری سُکرتی لکھی نے کی۔ نائب صدر نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کرکے مثال قائم کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’آئیے، ہم سب شہداء، معذور سابق فوجیوں اور اُن کے اہل خانہ کے لئے اس فنڈ میں عطیہ کریں اور ان کی خدمات کا اعتراف کریں۔‘‘

دیگر رہنماؤں کا اظہارِ تشکر اور اپیل

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پر پیغام میں شہداء اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے مسلح افواج کے موجودہ جوانوں، سابق فوجیوں اور شہیدوں کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال خدمات کو سلام کیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے بھی سوشل میڈیا پر فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہریوں سے فلیگ ڈے فنڈ میں عطیہ دینے کی درخواست کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

26 minutes ago

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

58 minutes ago