نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے گرو نانک دیو کے 555ویں پرکاش پرو (جینتی) اور کارتک پورنیما – دیو دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی کا ذریعہ ہیں، جو ہمدردی، مساوات، سادگی اور خدمت کے جذبے پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’گرو نانک دیو جی کی زندگی اور ان کا پیغام ہمیشہ انسانی برادری کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ان کی تعلیمات، جو ہمدردی، مساوات، سادگی اور خدمت پر مبنی ہیں، پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ پرکاش پرو کی دلی مبارکباد۔ خدا کرے کہ گرو جی کا آفاقی نور ہماری زمین کو ہمیشہ منور رکھے‘‘۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ملک کے عوام کو کارتک پورنیما اور دیو دیوالی کی بھی مبارکباد دی۔ ایک علیحدہ پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’ملک کے تمام شہریوں کو کارتک پورنیما اور دیو دیوالی کی ہزاروں نیک تمنائیں۔ بھارتی ثقافت اور روحانیت سے جڑا یہ مقدس موقع سب کے لیے خوشی، سکون، صحت اور خوش بختی لائے۔ پَوِتر گنگا میں اسنان، دان، پوجا اور آرتی جیسے ہمارے روایتی پوجا سب کی زندگی کو روشنی سے بھر دیں‘‘۔
دوسری جانب جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو پر نیک تمنائیں پیش کیں۔ اپنے ایکس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کی دلی مبارکباد۔ ان کی زندگی اور ان کا پیغام ہمدردی، مساوات، سادگی اور خدمت کے جذبے پر مبنی ہیں جو پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ آئیے، ہم خود کو ایک منصفانہ اور انسان دوست معاشرے کے قیام کے لیے وقف کریں اور اپنے روزمرہ کے اعمال میں گرو جی کی تعلیمات کو اپنائیں‘‘۔
قابلِ ذکر ہے کہ گرو نانک جینتی، جسے گرو پرو یا پرکاش پرو بھی کہا جاتا ہے، سکھ برادری کا سب سے مقدس تہوار ہے۔ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات، جن میں بھائی چارہ، محبت، سچائی اور خدمتِ خلق پر زور دیا گیا ہے، آج بھی دنیا بھر میں کروڑوں عقیدت مندوں کے لیے روحانی رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…
وزیر اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں ایشین پیرا گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا…